پاکستان کے معروف یوٹیوبر رجب بٹ کی دوسری شادی کے حوالے سے ماہر نجوم لالا رخ کینئی نے پیشگوئی کی ہے کہ مستقبل میں رجب بٹ اور سسٹرولوجی گروپ کے خاندان کے درمیان ایک خاص رشتہ قائم ہوسکتا ہے۔
رجب بٹ کا شمار پاکستان کے مقبول یوٹیوبرز میں ہوتا ہے اور وہ اپنی ذاتی زندگی اور سوشل میڈیا سے متعلق مختلف معاملات کے باعث اکثر خبروں میں رہتے ہیں۔ ان کی پہلی اہلیہ ایمان فاطمہ کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے بھی مختلف خبریں اور قیاس آرائیاں سامنے آتی رہی ہیں۔
رجب بٹ کی دوسری شادی سے متعلق سوالات بھی سوشل میڈیا پر زیرِ بحث رہتے ہیں۔ اس سے قبل ماہر نجوم لالا رخ کی جانب سے ان کی پہلی شادی کے مستقبل کے حوالے سے بھی پیشگوئی کی گئی تھی۔
View this post on Instagram
دوسری جانب سسٹرولوجی یوٹیوب پر فیلمی وی لاگز بنانے والی معروف بہنوں کا گروپ ہے جو سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیوز کے باعث خاصی مقبولیت رکھتا ہے۔
لالا رخ نے اپنی حالیہ پیشگوئی میں دعویٰ کیا ہے کہ رجب بٹ کے خاندان اور سسٹرولوجی گروپ کے درمیان مستقبل میں رشتہ داری قائم ہونے کا امکان ہے۔ رجب بٹ کی دوسری شادی سسٹرولوجی کے خاندان میں ہوسکتی ہے۔
تاہم یہ پیشگوئی محض نجومی دعویٰ ہے اور اس حوالے سے رجب بٹ یا سسٹرولوجی خاندان کی جانب سے کسی حتمی فیصلے یا تصدیق کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔
















