
سوفی ٹرنر سے طلاق، جو جونس نے خاموشی توڑ دی
معروف گلوکار جو جونس نے سوفی ٹرنر سے طلاق پر اپنی خاموشی توڑ دی ہے۔
رپورٹس کے مطابق گزشتہ ہفتے طلاق کے حوالے سے جو اور سوفی کی جانب سے جاری کئے جانے والے مشترکہ بیان میں اسے باہمی فیصلہ قرار دیا گیا تھا۔
بعدازاں گلوکار، جو جونس برادرز بینڈ کا حصہ ہیں، نے ہفتے کی رات ڈوجر اسٹیڈیم میں لاس اینجلس کے کنسرٹ میں اپنے مداحوں سے اپنی طلاق کے متعلق بات کی ہے جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
Advertisement“It’s been a tough week,” Joe Jonas says at the Jonas Brothers’ Dodger Stadium Show. “I just wanna say, look: if you don’t hear it from these lips, don’t believe it. Okay? Thank you everyone for your love and support. Me and my family love you guys.” pic.twitter.com/6BW4ugrQ5N
— Katcy Stephan (@katcystephan) September 10, 2023
جس دوران انہوں نے کہا، “یہ ایک کریزی ہفتہ رہا ہے۔ میں صرف یہ کہنا چاہتا ہوں، دیکھو – اگر آپ اسے منہ سے نہیں سنتے ہیں، تو اس پر یقین نہ کریں۔ ٹھیک ہے؟”
انہوں نے مزید کہا، “آپ کی محبت اور حمایت کے لیے آپ سب کا شکریہ۔ میں اور میرا خاندان آپ لوگوں سے پیار کرتا ہے۔”
اس کے بعد گلوکار نے ‘ہیزیٹیٹ’ گانا گایا جو اس نے سوفی ٹرنر کے لیے وقف کیا تھا اور وہ اسے پرفارم کرتے ہوئے جذباتی ہو گئے۔
جو نے شادی کے چار سال بعد اس ماہ کے آغاز میں ’گیم آف تھرونز‘ اداکارہ سے طلاق کے لیے درخواست دائر کی تھی اوران کی ایک ساتھ دو بیٹیاں ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News