
ہیری پورٹر کی جادوئی دنیا کے معروف کردار کا انتقال ہوگیا
ہیری پوٹر کی فلموں میں البس ڈمبلڈور کا شاندار کردار ادا کرنے کے لیے مشہور مائیکل گیمبن 28 ستمبر کو انتقال کر گئے۔
بین الاقوامی ذرائع ابلاغ عامہ کی رپورٹ کے مطابق مائیکل گیمبن عرف البس ڈمبلڈور ہیری پوٹر فلموں میں سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے کرداروں میں سے ایک تھے۔ ان کا انتقال 28 ستمبر کو 82 سال کی عمر میں ہوا۔
ان کے خاندان کی طرف سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ان کی موت نمونیا کی وجہ سے ہوئی۔
ان کے اہل خانہ نے اداکار کی موت کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ مائیکل گیمبن نے تمام خاندان کی موجودگی میں اپنی آخری سانسیں لیں۔
مائیکل گیمبن کی بہت سی فلمیں تھیں، جن میں ‘دی لارڈ آف دی رِنگز’ بھی شامل ہے لیکن وہ ہاگ وارٹس کے سب سے زیادہ قابل تعریف ہیڈ ماسٹر، البس ڈمبلڈور کے نام سے مشہور تھے۔
ہیری پوٹر کا کردار ادا کرنے والے اداکار ڈینیل ریڈکلف، ایما واٹسن اور دیگر نے ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے پوسٹ شیئر کئے ہیں۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
ڈینیل ریڈکلف نے اپنے ایک بیان میں مائیکل گیمبن کو شاندار اداکار کے اعزاز سے نوازا اور کہا کہ انہیں سب سے شاندار، محنتی اداکاروں میں سے ایک کے ساتھ کام کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ بہت افسوسناک ہے کہ وہ اب ہمارے درمیان نہیں رہے لیکن مائیکل گیمبن کے ساتھ کام کرنے کے لئے وہ خود کو بہت خوش قسمت سمجھتے ہیں۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
ایما واٹسن، جنہوں نے فلم میں ہرمایونی گرینجر کا کردار ادا کیا ہے، انہوں نے اپنے ایک انسٹاگرام پوسٹ میں مرحوم اداکار کو خراج تحسین پیش کیا۔
رون ویزلی کا کردار ادا کرنے والے روپرٹ گرنٹ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اداکار کی موت کے لئے افسوس کا اظہار کیا اور مائیکل کو اپنا رول ماڈل بھی قرار دیا ہے۔
اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ اداکار نے پانچ دہائیوں سے زیادہ عرصے تک جاری رہنے والے کیریئر میں کیا کردار ادا کیا لیکن مائیکل گیمبن اپنی آواز کے گہرے تاثر اور دلکش لہجے سے ہمیشہ فوری طور پر پہچانے جاتے تھے۔
انہیں 2002 رچرڈ ہیرس کی موت کے بعد ڈمبلڈور کے طور پر کاسٹ کیا گیا تھا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News