
طلاق کے متعلق جو جونس اور سوفی ٹرنر کا مشترکہ بیان
جو جونس اور سوفی ٹرنر نے باضابطہ طور پر اپنی کی علیحدگی کی خبروں کے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔
گلوکار اور اداکارہ نے طلاق کے لیے درخواست دائر کرنے کے ایک دن بعد مشترکہ طور پر ایک بیان جاری کیا ہے اور اسے ’باہمی فیصلہ‘ قرار دیا ہے۔
جو جونس اور سوفی ٹرنر نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈلز کے ذریعے اپنی طلاق پر ایک بیان شیئر کیا ہے جس میں کہا گیا ہے، “شادی کے چار شاندار سالوں کے بعد، ہم نے باہمی طور پر اپنی شادی کو خوش اسلوبی سے ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس بارے میں بہت سی قیاس آرائیاں ہیں لیکن حقیقت میں یہ ایک متفقہ فیصلہ ہے اور ہمیں پوری امید ہے کہ ہر کوئی ہمارے اور ہمارے بچوں کے لیے رازداری کی ہماری خواہشات کا احترام کرے گا۔”
خیال رہے کہ جو جونس اور سوفی ٹرنر کی شادی میں مسائل کے بارے میں قیاس آرائیاں چند روز قبل منظر عام پر آئی تھیں جس دوران گلوکار نے ایک کنسرٹ میں اپنی شادی کی انگوٹھی نہیں پہنی تھی۔
جو اور سوفی کی ملاقات 2016 میں انسٹاگرام کے ذریعے ہوئی۔ وہ مئی 2019 میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ لاس ویگاس کی ایک حیرت انگیز تقریب کے بعد، انہوں نے یورپ میں شادی کی ایک اور تقریب کا انعقاد کیا اور ان کی دو بیٹیاں بھی ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News