
بریڈ پٹ سے طلاق کے بعد کی زندگی پر انجلینا جولی کا اظہار خیال
ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی نے 2016 میں اداکار بریڈ پٹ سے ہونے والی طلاق کے بعد اپنی زندگی پر روشنی ڈالی ہے۔
انجلینا جولی اور بریڈ پٹ پہلی بار 2005 کی فلم “مسٹر اینڈ مسز سمتھ” کے سیٹ پر ملے تھے اور کئی سال کی ڈیٹنگ کے بعد 2014 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے تاہم طلاق کے دوران انہیں میڈیا کی خاصی توجہ اور عوامی جانچ پڑتال کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
اپنی طلاق کے بعد کی زندگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے، انجلینا جولی، نے انکشاف کیا کہ ان کے بچے اس مشکل وقت میں ان کا سہارا بن گئے ہیں۔
Advertisement
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
انہوں نے کہا کہ، “ہماری طلاق کے وقت، میرے بچے میرا واحد سپورٹ سسٹم بن گئے،” “میں 26 سال کی تھی جب میں ماں بنی، اور اس نے میری زندگی کو بدل دیا۔ موجودہ حالات میں، اگر میرے بچے نہ ہوتے تو یہ میری زندگی کا سیاہ ترین باب بن جاتا۔”
معروف ہالی ووڈ اداکارہ نے ان چیلنجوں کو بیان کیا جن کا انہیں سامنا کرنا پڑا اور کس طرح زچگی نے اسے تبدیل کیا اور بتایا کہ “مجھے وہ مشکل وقت یاد ہے جس سے میں گزری تھی اور میں نے ان کا کس طرح ان کا سامنا کیا۔ میرے بچوں کی پیدائش نے مجھے ناقابل یقین حد تک مضبوط بنا دیا ہے۔”
ہالی ووڈ کی معروف شخصیت اور سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں میں سے ایک انجلینا جولی نے کئی دہائیوں تک اپنی صلاحیتوں سے اسکرین پر جلوہ افروز ہیں۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
اداکارہ کو آخری بار “ایٹرنلز” میں دیکھا گیا تھا اور شائقین 2024 کی آنے والی فلم “کنگ فو پانڈا 4” میں ان کی آواز سننے گے جس میں وہ ماسٹر ٹائیگرس کو آواز دیں گی۔
انجلینا جولی اور بریڈ پٹ کی علیحدگی
سال 2016 میں علیحدگی سے قبل، انجلینا جولی، بریڈ پٹ کے ساتھ دس سال تک ڈیٹنگ کے بعد وہ اداکار کے ساتھ 2014 میں شادی کے بندھن میں بندھ گئیں تھیں۔
انجلینا جولی اور بریڈ پٹ کے چھ بچے ہیں جن میں میڈوکس، پیکس، زاہارا، شیلو اور جڑواں بچے ناکس اور ویوین شامل ہیں۔
انجلینا جولی
انجلینا جولی ایک امریکی اداکارہ، فلم ساز، مصنف اور انسان دوست خاتون ہیں۔ وہ ایک اکیڈمی ایوارڈ اور تین گولڈن گلوب ایوارڈز سمیت متعدد تعریفیں وصول کرچکی ہیں اور انہیں ہالی ووڈ کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ قرار دیا گیا ہے۔
ایک عوامی شخصیت کے طور پر، اداکارہ کو امریکی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں سب سے طاقتور اور بااثر لوگوں میں سے ایک کے طور پر سمجھا جاتا ہے جبکہ مختلف اداروں نے انہیں دنیا کی خوبصورت ترین خاتون قرار دیا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News