Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

منکی پاکس کے مزید دو کیسز کی تشخیص

Now Reading:

منکی پاکس کے مزید دو کیسز کی تشخیص

برطانیہ میں منکی پاکس کے دو مزید کیسز سامنے آ گئے۔ صحت کے حکام کے مطابق ان کیسز کا تعلق پچھلے انفیکشن سے نہیں۔

برطانیہ کی ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی کے مطابق ایک ہی رہنے والے دو افراد میں سے ایک کا علاج اسپتال میں کیا جارہا ہے۔

ان کیسز، جن کی تصدیق برطانیہ میں آٹھویں اور نویں کیس کے طور پر ہوئی ہے، کا تعلق برطانیہ میں سامنے آنے والے گزشتہ کیسز سے نہیں جن کے متعلق اعلان 7 مئی کو کیا گیا تھا۔

ایجنسی کا کہنا تھا کہ تازہ ترین دونوں کیسز کے قریبی لوگوں کو حفاظتی اقدامات کے پیشِ نظر معلومات اور صحت کے حوالے مشورہ فراہم کیا جا چکا ہے۔

منکی پاکس ایک نایاب وبائی انفیکشن ہے جو 10 میں سے ایک شخص کےلیے مہلک ثابت ہوتا ہے لیکن یہ لوگوں کے درمیان آسانی سے نہیں پھیلتا ہے۔

Advertisement

اس بیماری کی نشان دہی پہلی بار 2018 میں برطانیہ میں ہوئی تھی جب ایک مسافر یہ وباء نائیجریا سے لایا تھا اور دو لوگوں کو اس سے متاثر کیا تھا جس میں ایک این ایچ ایس نرس بھی شامل تھی جس کو یہ وباء بیڈ کے لینن سے لگی تھی۔

صحت کے ماہرین کا کہنا تھا کہ اس بات پر زور دینے کی ضرورت ہے کہ عوام کے لیے اس میں خطرہ بہت کم ہے۔

دو میں سے ایک فرد کی لندن کے امپیریئل کالج ہیلتھ کیئر کے سینٹ میریز ہاسپیٹل کے انفیکشیئس ڈیزیزز یونٹ میں دیکھ بھال کی جارہی ہے۔

جبکہ دوسرا شخص قرنطینہ میں ہے اور اس کو فی الحال اسپتال میں داخلے کی ضرورت نہیں ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لمبی زندگی کا حصول کیسے ممکن ہے؟
بھنویں بنوانے والی خواتین کے لئے تشویشناک خبر!
رات میں کیے جانے والے یہ 6 کام، جو آپ کے اگلے دن کو خوشگوار بنا سکتے ہیں
کیلے کے چھلکوں کے یہ فوائد جان کر آپ حیران رہ جائیں گے!
شدید گرمی سے بچنے کے لئے یہ طریقے آزمائیں!
موٹے افراد کو روزانہ کتنے ہزار قدم چلنا ضروری ہے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر