Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

انار دانہ ایک جادوئی دوا؟ جانئیے، کن بیماریوں سے بچائے!

Now Reading:

انار دانہ ایک جادوئی دوا؟ جانئیے، کن بیماریوں سے بچائے!
انار

انار قدرت کا انمول تحفہ ہے ، جس میں صحت کے بےشمار راز پوشیدہ ہیں۔

انار کا رس طاقتوراینٹی آکسیڈنٹ فلیونوائڈز کے طاقتورترین ذرائع میں سے ایک ہے جودل کی بیماریوں کا علاج ہے۔

انار دانے سے دل کی بیماریوں سے نجات ممکن؟

اناردل کی بیماری میں فائدے مند ہے انار میں مخصوص فلیونوائڈزایتھیروسکلروٹک بیماری (شریانوں میں خون جمنے) کی نشوونما کو سست کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

اس کے علاوہ وہ خون میں کولیسٹرول بڑھنے کو روکنے میں مدد کرتے ہیں۔ سوزش کو روکتے ہیں اور ہائی بلڈ پریشر کو روکنے میں مدد کرتے ہیں۔

Advertisement

انارخراب کولیسٹرول ایل ڈی ایل کو کنٹرول کرنے اور اچھے کولیسٹرول ایچ ڈی ایل کو بہتر بنانے میں مدد کرتا ہے جس کی وجہ سے دل کا نظام ٹھیک طریقے سے کام کرتا ہے شریانوں میں کولیسٹرول کے لیول کو کنٹرول رکھنے میں مدد کرتا ہے۔

اناردانہ کے فوائد

اناردانہ تیار کرنے کے لیے کھٹے اور کچے اناروں کے دانوں کو خشک کر لیا جاتا ہے۔ اس کا رنگ سفید اور ذائقہ ترش ہوتا ہے جبکہ اس کا مزاج سرد وخشک ہے۔

اناردانہ ہاضمے میں مدد دیتا ہے۔
جسے بھوک نہ لگتی ہو، وہ انار دانے کا استعمال کرے اس سے بھوک اچھی لگتی ہے۔
معدے کی کمزوری دور کرتا ہے۔

Advertisement

اسہال اور پیچش والے مریضوں کو اناردانہ پانی میں رگڑ کر پلانے سے شفاہوتی ہے ۔
خشک و ترخارش میں اناردانہ کے استعمال سے بہت فائدہ ہوتا ہے۔

ہاضمہ کی خرابی کی صورت میں اناردانہ چھ ماشہ‘ پودینہ خشک چھ ماشہ (سبز پودینہ کی صورت میں دو تولے) اور پیاز چھ ماشہ‘ پانی میں رگڑ کر پلانے سے دو خوراکوں ہی سے ہاضمہ درست ہو جاتا ہے۔

پودینے کی چٹنی بنانے میں اناردانہ ایک اہم جزو ہے۔ یہ ذائقے میں بھی لاجواب ہے اور ہاضمے کے لئے بھی بہترین ہے۔

پیٹ درد میں اناردانہ پانی میں رگڑ کر نمک اور کالی مرچ حسب ضرورت ملا کر پینے سے فوراً درد دور ہو جاتا ہے۔

جگر اور معدے کی گرمی اور بخارمیں پانچ تولے اناردانہ ایک سیر پانی میں بھگو کر رکھنے اور تھوڑا تھوڑا نتھار کر چینی ملا کر پینے سے پیاس کی شدت دور ہوتی ہے اور بخار کیلئے مفید ہے۔

Advertisement

انار دانہ کا استعمال کیسے کیا جا سکتا ہے؟

انار دانہ دو کھانے کے چمچ
پانی آدھ لیٹر

اناردانے کو پانی میں تقریباً دس منٹ تک اُبالیں بہترین جوشاندہ تیار ہے روزانہ نہار منہ آہستہ آہستہ چسکیوں کے ساتھ یہ جوشاندہ پئیں ایک ہفتے میں آپ بہتری محسوس کریں گے۔

دل کے مریض مستقل دو ہفتے استعمال کریں دل سے متعلق تمام امراض سے نجات مل جائے گی۔

نوٹ

Advertisement

استعمال سے پہلے اپنے معالج سے مشورہ کرلیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چاکلیٹ کے یہ فوائد جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
ملیریا کی علامات، احتیاطی تدابیر اور علاج
ڈپریشن جیسے مرض سے خود کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں؟ تو یہ آسان عادت اپنالیں
رات کو آنکھ کھلے تو ہمیں پانی کا استعمال کیوں نہیں کرنا چاہیے؟
کیک میں موجو یہ عام جز، آپ کو دائمی امراض میں مبتلا کرسکتا ہے
ان 8 عادتوں سے دور رہیں، جو بڑھاپے کے عمل کو تیز کرتی ہیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر