Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

نیند نہیں آتی؟ کیلے کی یہ ’چائے‘ بنا کر پئیں

Now Reading:

نیند نہیں آتی؟ کیلے کی یہ ’چائے‘ بنا کر پئیں
نیند

نیند نہیں آتی؟ کیلے کی یہ ’چائے‘ بنا کر پئیں

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ نیند پوری نہ ہونے کے باعث ہم ڈپریشن اور بائی پولر ڈس آرڈر جیسے امراض میں مبتلا ہو سکتے ہیں ، اس لیے اچھی نیند کی ضرورت کو سمجھنا بہت اہم ہے۔

بہت سے افراد کا خیال ہے کہ کیلے کی چائے، جو سوتے وقت لی جاتی ہے، اعصاب کو سکون دینے اور نیند کو فروغ دینے میں مدد کر سکتی ہے۔

کیلے کی چائے کی غذائیت:

کیلے کی چائے کو پوٹاشیم ، وٹامن بی 6 ، مینگنیج اور میگنیشیم سے بھرپور سمجھا جاتا ہے ۔ یو ایس ڈی اے کے مطابق، ایک درمیانے سائز کے ابلے ہوئے پکے کیلے میں 293 ملی گرام پوٹاشیم، 0.3 ملی گرام وٹامن بی6، اور 24.6 ملی گرام میگنیشیم ہوتا ہے۔ تاہم، یہ اعداد و شمار تیاری کے طریقہ کار کے مطابق وسیع پیمانے پر مختلف ہو سکتے ہیں۔

کیلے کی چائے کے فوائد:

Advertisement

طب میں، نیند میں دشواری، ڈپریشن ، دائمی اضطراب ، کم قوت مدافعت، ہائی بلڈ پریشر ، موٹاپا، سوزش کے مسائل، اور دیگر حالات میں کیلے کی چائے پینا انتہائی مفید سمجھا جاتا ہے۔

کیلے کی چائے بنانے کا طریقہ:

کیلے کی چائے آپ گھر پر بہت آسانی سے بنا سکتے ہیں ۔ آپ کو صرف ایک کیلا، گرم پانی، اور شہد یا دار چینی جیسے میٹھے کی ضرورت ہے۔

اجزاء

1 کیلا
2 کپ پانی

Advertisement
1 دار چینی کی اسٹک
1 چمچ شہد

ایک سوس پین میں پانی اور دار چینی کی اسٹک ڈال کر ابال لیں۔

کیلے کے سروں کو کاٹ کر ابلتے ہوئے پانی میں ڈال دیں، اگر آپ چاہیں تو آپ کیلے کو چھیلنے کا انتخاب کرسکتے ہیں، تاہم چھلکے میں بہت سے غذائی اجزاء ہوتے ہیں۔

کیلے کو 10 منٹ تک ابلنے دیں اور پھر چولہے سے ہٹا دیں۔ اب اسے کپ میں نکال لیں۔

حسب ذائقہ شہد شامل کریں۔ سونے سے پہلے کے لیے یہ ایک حیرت انگیز طور پر آرام دہ مشروب ہے۔

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سائنسدانوں نے سوبرس تک جینے کا آسان سا رازبتا دیا
انڈہ دل کے لیے مفید یا مضر، نئی بحث کا پھر آغاز، حالیہ تحقیق کیا کہتی ہے؟
ان 5 کھانوں کو دوبارہ گرم کرنے سے گریز کریں ورنہ آپ بیمار ہوسکتے ہیں
یہ عام سا مصالحہ ذیابیطس کے مریضوں میں بلڈ شوگر کو توازن میں رکھتا ہے
تربوز کا زیادہ استعمال کن لوگوں کیلئے جان لیوا ہے؟ نئی تحقیق سامنے آگئی
پرسکون نیند کے لیے سونے سے قبل اس عادت کواپنا معمول بنالیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر