Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

تعلیمی اداروں میں گزارا گیا ہر سال آپ کی عمر میں اضافہ کرتا ہے، تحقیق

Now Reading:

تعلیمی اداروں میں گزارا گیا ہر سال آپ کی عمر میں اضافہ کرتا ہے، تحقیق
تعلیمی اداروں میں گزارا گیا ہر سال آپ کی عمر میں اضافہ کرتا ہے، تحقیق

تعلیمی اداروں میں گزارا گیا ہر سال آپ کی عمر میں اضافہ کرتا ہے، تحقیق

علم کے حصول میں تعلیمی اداروں کی اہمیت سے ہر کوئی واقف ہے تاہم ان اداروں میں گزارا جانے والا  ہر سال آپ کی عمر میں اضافہ کرتا ہے یہ بات ایک تحقیق میں سامنے آئی ہے۔

حال ہی میں کی جانے ایک تحقیق کے مطابق اسکول یا یونیورسٹی میں گزارا جانے والا ہر سال آپ کی متوقع عمر کو بہتر بناتا ہے، جب کہ اسکول نہ جانا اتنا ہی مہلک ہے جتنا کہ سگریٹ نوشی یا الکحل کا استعمال۔ واضح رہے کہ یہ پہلی منظم تحقیق ہے جو تعلیم کو براہ راست لمبی عمر کے فوائد سے جوڑتی ہے۔

اس تحقیق میں دو بڑے صنعتی ممالک جیسے برطانیہ اور امریکہ کے ساتھ ساتھ چین اور برازیل جیسے  ممالک کے شواہد کا استعمال کرتے ہوئے جائزہ لیا گیا جس کے مطابق علم کے حصول کے لیے تعلیمی اداروں سے وابستہ بالغوں کی اموات کا خطرہ 2 فیصد کم ہوتا ہے۔

دی لانسیٹ پبلک ہیلتھ جریدے میں شائع ہونے والے اس تجزیے کے مطابق، پرائمری، ثانوی اور گریجویشن تک تعلیم مکمل کرنا زندگی بھر صحت مند غذا کھانے کے مترادف ہے، جس سے موت کا خطرہ 34 فیصد کم ہوتا ہے۔

اس کے برعکس، زندگی کے کسی بھی دور یا موقع پر اسکول نہ جانا بالغوں کی صحت کے لیے اتنا ہی برا  ثابت ہوتا ہے جتنا کہ روزانہ پانچ یا اس سے زیادہ الکوحل والے مشروبات، یا ایک دہائی تک روزانہ 10 سگریٹ پینا۔

Advertisement

یہ تحقیق انگلینڈ میں بچوں کی اسکول میں حاضری کو یقینی بنانے کی کوششوں کو تقویت دے گی، جبکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ نتائج اسکول میں حاضری اور صحت کے درمیان تعلق کو واضح کرتے ہیں۔

اس سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ اسکول میں زیادہ سال گزرا کر نوجوانوں مزید اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لیے مستقبل کی متوقع زندگی میں کئی سالوں کا اضافہ کر سکتے ہیں۔

یونیورسٹی کالج لندن میں طبی شماریات کے پروفیسر اور تعلیم اور صحت کے درمیان روابط کے ماہر نیل ڈیوس جو اس تحقیق میں شامل نہیں تھے، نے اسے ایک متاثر کن کام  قرار دیا۔ اسکول میں بچوں کی زیادہ غیر حاضری کی شرح بچوں کو مستقبل میں صحت سے متعلق فوائد سے محروم کر سکتی ہے۔

اس تجزیہ سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ لمبی عمر میں بہتری جنس، سماجی طبقے اور آبادی سے قطع نظر امیر اور غریب ممالک میں یکساں ہے۔

تعلیمی ادارے بہتر سماجی روابط استوار کرنے میں آپ کی مدد کرتے ہیں۔ یہ آپ کو معلومات تک رسائی اور سمجھنے کی صلاحیت کو بہتر بناتے ہیں جس سے آپ کو درست انتخاب کرنے میں مدد مل سکتی ہے، یہ آپ کو بااختیار اور قابل قدر محسوس کرنے میں مدد کرتے ہیں۔

تعلیمی ادارے ایک کلیدی ذریعہ ہے جس کے ذریعے تعلیم زندگی بھر کی اعلیٰ آمدنی کا باعث بنتی ہے اور یہ خود آپ کو بہت سی دوسری چیزوں تک رسائی حاصل کرنے میں مدد کرتا ہے جو واقعی اہم ہیں، جیسے بہتر معیار کی رہائش اور خوراک۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سائنسدانوں نے سوبرس تک جینے کا آسان سا رازبتا دیا
انڈہ دل کے لیے مفید یا مضر، نئی بحث کا پھر آغاز، حالیہ تحقیق کیا کہتی ہے؟
ان 5 کھانوں کو دوبارہ گرم کرنے سے گریز کریں ورنہ آپ بیمار ہوسکتے ہیں
یہ عام سا مصالحہ ذیابیطس کے مریضوں میں بلڈ شوگر کو توازن میں رکھتا ہے
تربوز کا زیادہ استعمال کن لوگوں کیلئے جان لیوا ہے؟ نئی تحقیق سامنے آگئی
پرسکون نیند کے لیے سونے سے قبل اس عادت کواپنا معمول بنالیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر