Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

فوری نیند کے لیے یہ انوکھی ترکیب آزمائیں، اور پرسکون نیند کے مزے اڑائیں

Now Reading:

فوری نیند کے لیے یہ انوکھی ترکیب آزمائیں، اور پرسکون نیند کے مزے اڑائیں

رمضان میں نیند کی کمی کے اثرات سے بچانے میں مددگار طریقے

لگتا ہے نیند کا گنتی اور سانس کی مشقوں سے گہرا تعلق ہے جب ہی تو اکثر رات میں نیند کے لیے بھیڑیں یا تارے گننے کو کہاجاتا ہے یہی وجہ ہے کہ اس بار بھی کچھ ایسا ہی عمل کرنے کو کہا جارہا ہے۔

یہ بات تو سب ہی جانتے ہیں کہ رات کی پرسکون نیند آپ کے دن کو بہتر بنا سکتی ہے جس میں آپ بھرپور توانائی کے ساتھ دن بھر کے کام کاج انجام دے سکتے ہیں۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ڈاکٹر کی ویڈیو کافی مقبول ہورہی جس میں انہوں نے فوری نیند کے لیے انوکھا طریقہ پیش کیا ہے۔

ڈاکٹر کنال سود جوکہ اپنی ٹک ٹاک ویڈیو میں کبھی سیب کے سرکہ کے فوائد پیش کرتے ہیں تو کبھی کافی اور میگنیشیم سپلیمنٹس کو ایک ہی وقت میں لینے کے خطرات سے آگاہ کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ اس بار انہوں نے نیند نہ آنے کی شکایت کرنے والوں کے لیے ایک بہتر ٹپ دی ہے جس کے نتیجے میں آپ فوراً ہی نیند کی وادی میں جاسکتے ہیں۔

ڈاکٹر کنال کا کہنا ہے کہ جب رات میں آپ اپنے بستر پر سونے کے لیے لیٹے تو سانس لیں اور پانچ تک گنیں پھر سانس کو خارج کریں اور پھر پانچ تک گنیں۔

Advertisement

ان کے مطابق سانس لینے کی یہ آسان سی ورزش ایک طویل تھکن سے بھرپور اور دباؤ والے دن کے بعد تیزی سے سو نے کا بہترین طریقہ ہے۔ اس طرح آپ چھوٹے سانس لیں گے سانس لینے کے بعد اسے روک کر پانچ تک گننا ہے پھر خارج کرنے کے بعد پانچ تک گننا ہے اس طرح سانس لینے کی رفتار تقریباً چھ سانس فی منٹ کی کم ہو جائے گی اور آپ کے دل کی دھڑکن کی تبدیلی میں اضافہ ہو گا۔

دھڑکن کی یہ تبدیلی آپ کے پیراسیمپیتھٹک اعصابی نظام کو متحرک کرے گی گننے سے ذہن اس جانب مبذول ہوجائے گا اس طرح ذہن ہر قسم کی پریشانیوں کو بھول جائے گا اور دماغ کا یہ سکون آپ کی فوری نیند کا باعث بنے گا۔

ڈاکٹر کنال کا کہنا ہے ایک تحقیق کے مطابق سانس لینے کی مشق پریشانی کو کم کر نے کے ساتھ علمی کارکردگی کو بہتر بنا سکتی ہے۔

جبکہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ نے اس دعوے کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ  اس طرح سے سانس لینے کی خود ساختہ تربیت تناؤ، بلڈ پریشر کو کم کرتی ہے اور موڈ کو بہتربناتی ہے۔

بہت سارے ٹک ٹک صارفین نے اس پر عمل کر کے اپنے تاثرات سے آگاہ کیا کہ اس ترکیب پر عمل کرنے سے ان کی نیند بہت بہتر ہوئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سائنسدانوں نے سوبرس تک جینے کا آسان سا رازبتا دیا
انڈہ دل کے لیے مفید یا مضر، نئی بحث کا پھر آغاز، حالیہ تحقیق کیا کہتی ہے؟
ان 5 کھانوں کو دوبارہ گرم کرنے سے گریز کریں ورنہ آپ بیمار ہوسکتے ہیں
یہ عام سا مصالحہ ذیابیطس کے مریضوں میں بلڈ شوگر کو توازن میں رکھتا ہے
تربوز کا زیادہ استعمال کن لوگوں کیلئے جان لیوا ہے؟ نئی تحقیق سامنے آگئی
پرسکون نیند کے لیے سونے سے قبل اس عادت کواپنا معمول بنالیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر