Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

رات نیند نہ آنے کی چند عام سی وجوہات جن سے آپ واقف نہیں

Now Reading:

رات نیند نہ آنے کی چند عام سی وجوہات جن سے آپ واقف نہیں
رات نیند نہ آنے کی چند عام سی وجوہات جن سے آپ واقف نہیں

رات نیند نہ آنے کی چند عام سی وجوہات جن سے آپ واقف نہیں

 ہم میں بہت سے لوگ رات نیند نہ آنے کی شکایت کرتے ہیں تاہم ماہرین کا کہنا ہے نیند نہ آنے کی چند وجوہات ایسی ہیں جن کے بارے یہ کبھی نہیں سوچا گیا کہ یہ بھی نیند میں خلل کا سبب بن سکتی ہیں۔

آپ اکثر یہ نوٹ کیا ہوگا کہ جب آپ کھانا سونے سے کافی دیر پہلے کھا لیتے ہیں،  اپنی تمام پریشانیوں کو ذہن سے نکلا دیتے ہیں فون بھی استعمال نہیں کرتے تو پھر نیند کیوں نہیں آتی؟

ایک نئی تحقیق کے مطابق، تمام افراد ہر سال اوسطاً اپنی 30 دن کی نیند کھو رہے ہیں۔ ماہرین کی تجویز کردہ آٹھ گھنٹوں کے مقابلے میں ایک عام شخص ایک رات میں تقریباً چھ گھنٹے کی نیند لے پاتا ہے۔

لنگو نامی ایپ کے ذریعے کیے گیے ایک سروے کے مطابق  ہر دس میں سے نو  افراد مستقل تھکاوٹ کا سامنا کر رہے ہیں 45جبکہ  سے 59 سال کی عمر کے افراد رات میں انتہائی بے چین رہتے ہیں۔

نیند کے ماہر نورین نگورو سونے سے قبل چند ایسی سرگرمیوں کے بارے آگا ہ کر رہے ہیں جو نیند میں خلل کا سبب بنتی ہیں اور اس طرح آپ رات میں سو نہیں پاتے۔

Advertisement

سونے سے پہلے کتاب پڑھنا

ایک عام رجحان ہے کہ لوگون کی بڑی تعدا سونے سے قبل کتاب پڑھتی ہے جو رات بہتر نیند کی ضامن ہے تاہم تحقیق کے مطابق اگر آپ ایک ایسی کہانی پڑھ رہے ہیں جس کا اختتام جذباتی انداز میں کیا گیا ہوں تو یہ آپ کی نیند کو متاثر کر سکتا ہے۔

کوئی بھی ایسی چیز جو آپ کے دل کی دھڑکن اور تناؤ کے ہارمونز کو بڑھاتی ہے یہاں تک کہ وہ کوئی بحث ہی کیوں نہ ہو نیند کو مشکل بنا سکتی ہے۔

غلط ٹوتھ پیسٹ کا استعمال

آپ سونے سے پہلے جو ٹوتھ پیسٹ استعمال کرتے ہیں اس کے بارے میں کبھی نہیں سوچا ہوگا۔ تاہم منٹ کی مہک لیے ٹوتھ پیسٹ دماغ کو متحرک کرکے آپ کو رات بھر جگا سکتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ منٹ ارتکاز کو بڑھاتا ہے اور آپ کوجگاتا ہے۔

Advertisement

اپنے دائیں کروٹ سونا

 حالیہ سروے کے مطابق دائیں طرف سونے والوں میں سے 32 فیصد کا کہنا ہے کہ انہیں جاگنے پر تھکن محسوس ہوتی ہے بہ نسبت بائیں طرف سونے والوں کے۔

اس کی وجہ معدے کا بائیں طرف ہونا ہے لہذا اگر آپ اپنے دائیں طرف سوتے ہیں، تو آپ کو ایسڈ ریفلوکس کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ اس کی ایک عام علامت کھانسی ہے، جس کا سامنا دائیں کروٹ سونے والے کر سکتے ہیں۔

کمرہ بہت پرسکون ہونا

جب کمرہ بہت ہی زیادہ پرسکون ہوتا ہے تو پڑوسیوں اور شور مچانے والے پالتو جانور کی آوازیں آپ کو جگا سکتیں ہیں اور نیند میں خلل کا باعث بن سکتی ہیں۔

Advertisement

کیفین

بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ کیفین آپ کو پوری رات جگا سکتی ہے تاہم 2020 کی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ شمالی آئرلینڈ میں چائے کے شائقین دن میں 7.9 کپ پیتے تھے اور رات میں تقریباً 6.76 گھنٹے سوتے تھے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ چائے یا کافی میں ایسی خصوصیات موجود ہیں جو ذہنی تناؤ کو کم کرتی ہیں۔ تاہم اسے سونے سے چند گھنٹے پہلے پینا چاہیے تاکہ سونے سے قبل کیفین کے اثرات کو کم کیا جا سکے، جبکہ سبز چائے رات میں بہتر نیند کی ضامن ہے سبز چائے میں کیفین کی مقدار بہت کم ہوتی ہے اور اس کا تعلق رات کی پرسکون نیند سے ہے۔اس میں تھینائن ہوتا ہے، جو تناؤ سے متعلق ہارمونز کو کم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

سلیپ ٹریکر پہننا

نیند یا صحت کا تجزیہ کرنے والی اسمارٹ گھڑیاں آپ کی نیند کے معیارکو متاثر کر سکتی ہیں اور اس کے نتیجے میں بے خوابی بھی ہو سکتی ہے۔

ٹی وی آن اسٹینڈ بائی موڈ

Advertisement

چھوٹی اسٹینڈ بائی لائٹ یا اس کا بار بار چمکنا یا لیپ ٹاپ چارج کرنے والی لائٹ بھی تک دماغ کو متحرک کر سکتی ہے اور رات بھر جگا سکتی ہے۔

گہری نیند میں بھی، آپ کا دماغ ان ہلکی ہلکی روشنیوں سے متاثر ہوسکتا ہے اور آرام میں خلل ڈال سکتا ہے۔ کوشش کریں کہ تمام الیکٹرانک ڈیوائسز کو سونے کے کمرے سے باہر رکھیں۔

لائٹس آف کرنا

 لائٹس بند ہونے کے بعد خوفزدہ ہونا حیرت انگیز طور پر عام بات ہے۔ایسا لگتا ہے کہ 10 ملین برطانوی بالغ اندھیرے سے ڈرتے ہیں۔ لائٹس بند کرنے کی فکر آپ کے دماغ میں تناؤ پیدا کرتی ہے، جس سے آپ خوفزدہ ہو جاتے ہیں اور آنکھیں بند نہیں کر پاتے، بہت کم روشنی میں بھی سونا مشکل ہے۔ اس کے لیے ایکسپوژر تھیراپی کار آمد ثابت ہوسکتی جس میں روشنی کے ساتھ شروع کریں اور اسے آہستہ آہستہ اسے کم کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سائنسدانوں نے سوبرس تک جینے کا آسان سا رازبتا دیا
انڈہ دل کے لیے مفید یا مضر، نئی بحث کا پھر آغاز، حالیہ تحقیق کیا کہتی ہے؟
ان 5 کھانوں کو دوبارہ گرم کرنے سے گریز کریں ورنہ آپ بیمار ہوسکتے ہیں
یہ عام سا مصالحہ ذیابیطس کے مریضوں میں بلڈ شوگر کو توازن میں رکھتا ہے
تربوز کا زیادہ استعمال کن لوگوں کیلئے جان لیوا ہے؟ نئی تحقیق سامنے آگئی
پرسکون نیند کے لیے سونے سے قبل اس عادت کواپنا معمول بنالیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر