Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

نیند سے قبل دماغ کو پرسکون کرنے کے چند آسان سے طریقے

Now Reading:

نیند سے قبل دماغ کو پرسکون کرنے کے چند آسان سے طریقے
نیند سے قبل دماغ کو پرسکون کرنے کے چند آسان سے طریقے

نیند سے قبل دماغ کو پرسکون کرنے کے چند آسان سے طریقے

 بہتر نیند کے لیے ضروری ہے کہ روزانہ سونے اور جاگنے کے لیے ایک ہی وقت مقرر کیا جائے اس سے نیند کا نظام درست رہتا ہے لیکن کبھی کبھار ایسا بھی ہوتا ہے کہ آپ چاہتے ہوئے بھی سو نہیں پاتے اور دماغ جاگ رہا ہوتا ہے۔

جب بھی آپ ایسا محسوس کریں تو سونے کے لیے خود پر جبر نہ کریں بلکہ کچھ وقت ایسے کام انجام دیں جس سے آپ کو تھکاوٹ محسوس ہو مثال کے طور پر نیم گرم پانی سے غسل کریں یا آرام دہ کرسی پر بیٹھ کر پرسکون موسیقی سننا تاکہ تھکاوٹ سے پرسکون نیند کو یقینی بنایا جاسکے۔

جب نیند نہیں آرہی ہوتو کوشش کریں ذہن پر دباؤ والے کام کے بارے میں نہ تو سوچیں اور نہ ہی انہیں انجام دیں، جیسے آن لائن بل کی ادائیگی کرنا یا کوئی ای میل کرنا۔

اس کے علاوہ ایکشن سے بھرپور فلمیں اور ٹی وی، یہاں تک خبروں کو سننے سے بھی گریز کریں۔ ساتھ ہی سوشل میڈیا سے بھی لاگ آؤٹ کریں۔ اس طرح  آپ کا دماغ  مزید الجھن میں مبتلا ہو سکتا ہے۔

گزرے ہوئے اور آنے والے دن کے بارے میں زیادہ نہ سوچیں، دوسرے دن جو کام کرنے ہیں ایک فہرست بنائیں اور باقی ساری باتوں کو ذہن سے نکال دیں۔

Advertisement

اپنے جسم سے تناؤ کو دور کریں، اس طرح دماغ کو خیالات سے آزاد کرنا آسان ہوجائے گا۔کسی ہموار سطح پر سیدھا لیٹیں، اور سانس کی مشق کریں اس سے تناؤ کم ہوگا۔

اسی طرح ایک آرام دہ کرسی پر بیٹھ اپنے دل پر ہاتھ رکھیں اور اس کی دھڑکن کو محسوس کریں، ایک گہرا لمباسانس لیں، پھر آہستہ سے سانس باہر نکالیں۔ اس عمل کواس وقت تک دہرائیں جب تک کہ آپ اپنے دل کی دھڑکن کی رفتار کو سست محسوس نہ کریں۔

آپ کا فون، ٹیبلیٹ اور دیگر اسکرینیں آپ کی نیند میں خلل ڈال سکتی ہیں۔اس کی وجہ  وہ نیلی روشنی ہے جو ان سے خارج ہوتی ہیں یہ نیند لانے والے میلاٹونن کے اخراج کو کم کر دیتی ہیں جبکہ ساتھ ہی دوسری طرف یہ روشنی آپ کے دماغ کو چوکنا کر دیتی ہے کوشش کریں کہ کمپیوٹر، ٹی وی، اور اپنے فون کو سونے کے کمرے سے باہر رکھیں۔

مراقبہ بھی دماغ کو پرسکون کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے، اور اس سے توجہ مرکوز کرنے میں مدد ملتی ہے۔ یوگا بھی سونے میں مدد دیتا ہے۔ سونے کے وقت چائلڈ پوز آزمائیں۔ یہ دماغ کے ساتھ پٹھوں کو بھی پرسکون میں بنادیتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سائنسدانوں نے سوبرس تک جینے کا آسان سا رازبتا دیا
انڈہ دل کے لیے مفید یا مضر، نئی بحث کا پھر آغاز، حالیہ تحقیق کیا کہتی ہے؟
ان 5 کھانوں کو دوبارہ گرم کرنے سے گریز کریں ورنہ آپ بیمار ہوسکتے ہیں
یہ عام سا مصالحہ ذیابیطس کے مریضوں میں بلڈ شوگر کو توازن میں رکھتا ہے
تربوز کا زیادہ استعمال کن لوگوں کیلئے جان لیوا ہے؟ نئی تحقیق سامنے آگئی
پرسکون نیند کے لیے سونے سے قبل اس عادت کواپنا معمول بنالیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر