Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

دماغ کے لیے نقصان دہ وہ غذا جو آج کل نوجوانوں کو بہت زیادہ ہی پسند ہے

Now Reading:

دماغ کے لیے نقصان دہ وہ غذا جو آج کل نوجوانوں کو بہت زیادہ ہی پسند ہے

دماغ کے لیے نقصان دہ وہ غذا جو آج کل نوجوانوں کو بہت زیادہ ہی پسند ہے

آج ہم آپکو اُس نقصان دہ غذا کے بارے میں بتائیں گے کہ جو آج کل نوجوانوں کو بہت زیادہ ہی پسند ہے۔

ایک حالیہ تحقیق کے مطابق فاسٹ یا جنک فوڈ کا استعمال دماغ کے لیے تباہ کن ثابت ہوتا ہے۔

جی ہاں، تحقیق میں بتایا گیا کہ زیادہ چکنائی اور چینی پر مشتمل غذا کے استعمال سے نوجوانوں کے دماغ کی یادداشت منظم کرنے کی صلاحیت طویل المعیاد بنیادوں پر متاثر ہوتی ہے۔

اس تحقیق میں چوہوں پر تجربات کیے گئے تھے اور یہ دیکھا گیا کہ مختلف غذاؤں سے ان کی یادداشت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

زیادہ چکنائی اور چینی پر مشتمل غذا کے استعمال سے ان کے دماغ میں ایک نیورو ٹرانسمیٹر acetylcholine کی سطح پر کیا تبدیلیاں آتی ہیں۔

Advertisement

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ جنک فوڈ استعمال کرنے والے چوہوں کے دماغ میں اس نیورو ٹرانسمیٹر کی سطح متاثر ہوئی اور ان جانوروں نے یادداشت کے مختلف ٹیسٹوں میں ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

درحقیقت وہ چوہے کچھ دیر پہلے دیکھی جانے والی اشیا بھی بھولنے لگے۔

محققین کے مطابق یہ نیورو ٹرانسمیٹر دماغی افعال کے لیے بہت اہم ہوتا ہے اور انسانی یادداشت کے لیے اہم کردار ادا کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں میں فاسٹ فوڈ کا استعمال بہت زیادہ بڑھ گیا ہے اور عمر کا یہ دور دماغ کے لیے بہت حساس ہوتا ہے جس دوران بہت اہم تبدیلیاں ہو رہی ہوتی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ جنک فوڈ کا استعمال یادداشت پر منفی اثرات مرتب کرتا ہے اور اسے ریورس کرنا بھی بہت مشکل ہوتا ہے۔

ماہرین کے مطابق اس کے مقابلے میں صحت کے لیے مفید غذاؤں کے استعمال سے دماغ کو فائدہ ہوتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لمبی زندگی کا حصول کیسے ممکن ہے؟
بھنویں بنوانے والی خواتین کے لئے تشویشناک خبر!
رات میں کیے جانے والے یہ 6 کام، جو آپ کے اگلے دن کو خوشگوار بنا سکتے ہیں
کیلے کے چھلکوں کے یہ فوائد جان کر آپ حیران رہ جائیں گے!
شدید گرمی سے بچنے کے لئے یہ طریقے آزمائیں!
موٹے افراد کو روزانہ کتنے ہزار قدم چلنا ضروری ہے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر