Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

موسم گرما میں ٹھنڈا پانی پینے کے ان نقصانات کو بھی جان لیں

Now Reading:

موسم گرما میں ٹھنڈا پانی پینے کے ان نقصانات کو بھی جان لیں
موسم گرما میں ٹھنڈا پانی پینے کے ان نقصانات کو بھی جان لیں

موسم گرما میں ٹھنڈا پانی پینے کے ان نقصانات کو بھی جان لیں

موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے بہت سے ممالک میں موسم گرما وقت سے پہلے شروع ہوجاتا ہے انہیں ممالک کی فہرست میں پاکستان بھی شامل ہیں جہاں موسم گرما کا آغاز ہوچکا ہے۔

 اس موسم میں لوگوں کی بڑی تعداد موسمی اثرات سے بچنے کے لیے ٹھنڈے مشروبات کا استعمال کرتی ہے یہاں تک دن بھر میں جتنی بار بھی پانی پینا ہو انتہائی ٹھنڈا پانی پیتی ہے تاہم ماہرین صحت موسم گرما میں ٹھنڈا پانی سے منع کرتے ہیں۔

یہ بات درست ہے کہ جسم کو ہائیڈریٹ رکھنے کے لیے دن بھر میں 8 سے 10 گلاس پینا ضروری ہے تاہم ٹھنڈا پانی جسم کے لیے مفید نہیں ہے جبکہ اس کے برعکس کمرے کے درجہ حرارت کا پانی موسم گرما میں جسم کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے بہتر کام کرتا ہے۔

ٹھنڈا پانی جسم کے لیے کیوں مفید نہیں ہے تو اس کی وجہ یہ ہے کہ ہمارا جسم قدرتی طور پر ایک خاص درجہ حرارت یعنی 98.6 ڈگری فارن ہائیٹ اور 37 ڈگری سینٹی گریڈ برقرار رکھتا ہے۔

جب ہم سے کوئی بھی ٹھنڈا پانی پیتا ہے تو ہمارا جسم اسے گرم کرنے کی کوشش کرتا ہے تاکہ یہ جسم کے درجہ حرارت کے مطابق ہوجائے اسے گرم کرنے کے لیے جسم زیادہ توانائی خرچ کرتا ہے اس طرح موسم گرما میں جو توانائی جسم کو ٹھنڈا رکھنے میں استعمال ہونی تھی وہ پانی کو گرم  کرنےمیں استعمال ہونے لگتی ہے۔

Advertisement

 

جب باہر گرمی ہوتی ہے، تو ہمارا جسم پہلے ہی پسینے سے خود کو ٹھنڈا کرنے کے لیے سخت محنت کر رہا ہوتا ہے۔ جب کوئی ٹھنڈی چیز کھائی جائے تو اس عمل میں خلل پڑتا ہے۔

اسی لیے ہمیشہ عام ٹھنڈے پانی کا انتخاب کریں، نہ کہ برف کی طرح ٹھنڈا۔ واضح رہے کہ برف کا ٹھنڈا پانی خون کی شریانوں کو تنگ کرتا ہے، جس سے جسم کو ہائیڈریٹ کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔ جب بھی پانی پیئیں چھوٹے گھونٹ لیں یہ عمل پانی کو جسم میں آہستہ آہستہ جذب کرنے میں مدد دیتا ہے اس طرح یہ جسم کو طویل وقت تک ہائیڈریٹ رکھتا ہے۔

اس کے علاوہ، برف کا ٹھنڈا پانی جب غذائی نالی اور معدے میں داخل ہوتا ہے  تو وہاں پر موجود اعصاب میں جلن کا سبب بن سکتا ہے۔

لہذا، اگلی بار جب بھی آپ گرمی  محسوس کریں برف کی طرح ٹھنڈا پانی پینے کے بجائے کمرے کے درجہ حرارت کے مطابق پانی کا استعمال کریں اس طرح جسم طویل عرصے تک ٹھنڈا اور ہائیڈریٹ رہے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سائنسدانوں نے سوبرس تک جینے کا آسان سا رازبتا دیا
انڈہ دل کے لیے مفید یا مضر، نئی بحث کا پھر آغاز، حالیہ تحقیق کیا کہتی ہے؟
ان 5 کھانوں کو دوبارہ گرم کرنے سے گریز کریں ورنہ آپ بیمار ہوسکتے ہیں
یہ عام سا مصالحہ ذیابیطس کے مریضوں میں بلڈ شوگر کو توازن میں رکھتا ہے
تربوز کا زیادہ استعمال کن لوگوں کیلئے جان لیوا ہے؟ نئی تحقیق سامنے آگئی
پرسکون نیند کے لیے سونے سے قبل اس عادت کواپنا معمول بنالیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر