Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ماہرین نے دفتر میں بیٹھ کر کام کرنے کے نقصان کا آسان سا حل پیش کردیا

Now Reading:

ماہرین نے دفتر میں بیٹھ کر کام کرنے کے نقصان کا آسان سا حل پیش کردیا
ماہرین نے دفتر میں بیٹھ کر کام کرنے کے نقصان کا آسان سا حل پیش کردیا

ماہرین نے دفتر میں بیٹھ کر کام کرنے کے نقصان کا آسان سا حل پیش کردیا

دنیا بھر میں لوگوں کی بڑی تعداد ایسے پیشے سے وابستہ ہیں جہاں پر بیٹھ کر کام کیا جاتا ہے اور مسلسل بیٹھے رہنا صحت کے لیے انتہائی نقصاندہ ثابت ہوتا ہے تاہم ایک تحقیق کے مطابق متحرک ڈیسک پر کام کرنے سے ملازمین کی صحت کے ساتھ کارکردگی کو بھی بہتر بنایا جاسکتا ہے۔

مسلسل بیٹھنے سے پورے جسم پر زبردست دباؤ بڑھتا ہے اوراعضاء بھی متاثر ہوتے ہیں۔ ساتھ ہی بے عملی ہونے سے موٹاپے، شوگر، کولیسٹرول اور جسمانی اینٹھن جیسے امراض و کیفیات بھی بڑھ سکتی ہیں یہی وجہ ہے کہ ماہرین نے اسے سگریٹ نوشی کی طرح مضر قرار دیتے ہیں۔

ورزش اور چلتے پھرنے رہنے کا کوئی متبادل نہیں اور اب تو انہیں طبی نسخے کا درجہ حاصل ہوچلا ہے۔ لیکن دفاتر میں مسلسل بیٹھے رہنے کی بجائے اب مغربی ممالک میں ایسی ڈیسک یا میزیں متعارف کروائی گئی ہیں جس پر کھڑے ہوکر کام کیا جاسکتا ہے یا وہ کسی حد متحرک بھی ہوتی ہیں اور ان پر کام کرنے والے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں ۔

ایک نئی تحقیق کے مطابق ایسی ڈیسک جس پر ملازمین کھڑے ہوکر یا کسی قدر حرکت کرتے ہوئے کام کرتے ہیں اس طرح یہ ان کی کارکردگی بہتر بنانے میں مدد فراہم کر سکتی ہے۔

تحقیق کے نتائج کے مطابق جب لوگ کھڑے ہوکر اور کسی قدر متحرک ہوتے ہوئے کام کرتے ہیں تو اس وقت ان کا دماغ بہت تیز کام کرتا ہے۔

Advertisement

تحقیق کے سینئر مصنف ڈاکٹر فرانسسکو لوپیز جیمینیز جو کہ میو کلینک کے امراض قلب کے ماہر ہیں کا کہنا ہے کہ یہ فعال ڈیسک دفتر میں ملازمین کو کام کے دوران جسمانی طور پر متحرک رکھتی ہیں جس سے کام میں بہتری کے ساتھ علمی کارکردگی اور مجموعی صحت کو بہتر بناجاسکتا ہے۔

دفاتر میں متحرک ڈیسک کی افادیت کو جانچنے کے لیے محققین نے 44 شرکاء کو شامل کیا جنہیں مسلسل چار دنوں کے دوران چار مختلف دفتروں میں معمور کیا گیا تاکہ کھڑے رہ کر اور بیٹھ کر کام کرنے کے حوالے سے موازنہ کیا جاسکے۔

پہلے دن تمام شرکاء کو ایک عام میز پر بیٹھ کر کام کرنے کو کہا گیا، جبکہ اگلے تین دنوں میں ایک بلند میز پر کھڑے ہوکر ، ٹریڈ مل پر چلتے ہوئے کام کرنے کو کہا گیا ۔

واضح رہے کہ فعال ورک اسٹیشنوں یعنی متحرک ڈیسک پر ٹائپنگ کی رفتار قدرے کم تھی لیکن ان میں ٹائپنگ کی درستگی متاثر نہیں ہوئی اور کوئی بھی غلطی نوٹ نہیں کی گئی۔

جبکہ مختلف ٹیسٹوں کے ذریعے اس بات کو بھی دیکھا گیا کہ کام کے دوران متحرک رہنے سے ان کے دماغی افعال بہتر ہوتے ہیں یا وہی رہتے ہیں اس تحقیق کے نتائج حیرن کن تھے بیٹھ کر کام کرنے کے مقابلے میں کھڑے رہ کام کرنے سے انہوں دلائل اور منطق پر مبنی ٹیسٹ میں بہتر اسکور کیا۔

لوپیز کا کہنا ہے کہ جب قلبی صحت کی بات آتی ہے تو اکثر تمباکونوشی کا اس کا ذمہ دار قرار دیا جاتا ہے تاہم دفتر میں کام کرنا بھی قلب کو اتنا ہی متاثر کرتا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ دفتری اوقات کے دوران ملازمین آٹھ گھنٹے کمپیوٹر اسکرین کے سامنے بیٹھ کر گزار تے ہیں۔

Advertisement

تاہم ایک فعال ورک اسٹیشن کام میں بہتری لانے کے ساتھ موٹاپے، امراض قلب اور ذیابیطس جیسے امراض سے بچانے میں مدد فراہم کرسکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سائنسدانوں نے سوبرس تک جینے کا آسان سا رازبتا دیا
انڈہ دل کے لیے مفید یا مضر، نئی بحث کا پھر آغاز، حالیہ تحقیق کیا کہتی ہے؟
ان 5 کھانوں کو دوبارہ گرم کرنے سے گریز کریں ورنہ آپ بیمار ہوسکتے ہیں
یہ عام سا مصالحہ ذیابیطس کے مریضوں میں بلڈ شوگر کو توازن میں رکھتا ہے
تربوز کا زیادہ استعمال کن لوگوں کیلئے جان لیوا ہے؟ نئی تحقیق سامنے آگئی
پرسکون نیند کے لیے سونے سے قبل اس عادت کواپنا معمول بنالیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر