Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزن کم کرنے کے لیے ماہرین نے ورزش کا بہترین وقت بتا دیا

Now Reading:

وزن کم کرنے کے لیے ماہرین نے ورزش کا بہترین وقت بتا دیا

وزن کم کرنے کے لیے ماہرین نے ورزش کا بہترین وقت بتا دیا

ورزش کسی بھی وقت کی جائے فائدہ مند ثابت ہوتی ہے تاہم ایک تحقیق کے مطابق رات میں ورزش کرنا ایسے افراد کے لیے زیادہ مفید ثابت ہوتی ہے جو وزن کم کرنا چاہتے ہیں۔

آسٹریلیا میں کی جانے والی اس تحقیق میں محققین نے آٹھ سالوں کے دوران تقریباً 30,000 افراد کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا جس کے نتائج سے یہ بات سامنے آئی کہ فربہ افراد میں شام 6 بجے سے آدھی رات کے درمیان کی جانے والی جسمانی سرگرمی سب سے زیادہ فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔

محققین کے کہنا ہے کہ یہ جسمانی سرگرمی روایتی ہدف حاصل کرنے والی نہیں ہونی چاہئے جس میں صرف پسینہ بہایا جاتا ہے، بلکہ یہ اعتدال پسند سے شدید نوعیت کی ہوسکتی ہے۔

وزن کم کرنے کے لیے ماہرین نے ورزش کا بہترین وقت بتا دیا

 

Advertisement

ڈاکٹر میتھیو احمدی جوکہ نیشنل ہارٹ فاؤنڈیشن یونیورسٹی آف سڈنی میں پوسٹ ڈاکیٹرل ریسرچ فیلو ہیں کا کہنا ہے کہ، ہم نے اس تحقیق میں ہر قسم کی جسمانی سرگرمی کا جائزہ لیا چاہے وہ تیز قدموں سے چلنا ہو، سڑھیاں چڑھنا ہو یا صفائی کرنے والی ملازمت ہو، تاہم اس میں کسی پیشہ ورانہ ماہر کے زیر نگرانی ورزش کرنا،  دوڑنا یا جم میں مشینوں پر ورزش کرنا بھی شامل تھی۔ ماضی کے مطالعے سے یہ ثابت ہوئی ہے کہ صرف 3 منٹ کی جسمانی سرگرمیاں گلوکوز کو کنٹرول کرنے اور قلبی امراض کے خطرے کو کم کرنے میں مؤثر ثابت ہوسکتی ہیں۔

 

محققین نے انکشاف کیا کہ مختصر وقت کی یہ جسمانی سرگرمیاں جو دن بھر میں کئی بار انجام دی جاتی ہے اس ورزش سے زیادہ اہم ثابت ہوتی ہیں جو ایک، خاص وقت میں طویل دورانیے کے لیے کی جائیں۔ اس طرح دل کی دھڑکن کا دن بھر میں کئی بار جسمانی سرگرمیوں کے نتیجے میں بڑھنا ایک طویل ورزش کے سیشن سے بہتر ثابت ہو سکتا ہے۔

اس تحقیق میں یو کے بائیو بینک سے 40 برس سے زیادہ عمر کے 29,836 بالغ افراد کا ڈیٹا اکٹھا کیا گیا جو موٹاپے کے ساتھ زندگی گزار رہے تھے۔ ان میں تقریباً 3,000 شرکاء کو ٹائپ 2 ذیابیطس بھی تھا۔ ان کی دن بھر کی جسمانی سرگرمیوں کو نوٹ کرنے کے لیےٹریکر پہنائیں گیے تھے اور انہیں تاکید کی گئی تھی کہ وہ اس ٹریک کو لازمی پہنیں رہیں۔

Advertisement

اس تحقیق کے دوران تمام شرکاء کے صبح، دوپہر اور شام کی جسمانی سرگرمیوں کی درجہ بندی کی گئی۔ پھر آٹھ سال بعد ان کی جسمانی صحت کا جائزہ لیا گیا۔ نتائج کے مطابق ایسے تمام افراد جو فربہ تھے شام میں کی جانے ورزشیں وزن کم کرنے میں کافی مؤثر ثابت ہوئی۔

احمدی کے مطابق ورزش کسی بھی طرح سے موٹاپے کا واحد حل نہیں ہے تام رات میں کی جانے والی ورزش وزن اور کئی امراض کے خطرے کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔ 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سائنسدانوں نے سوبرس تک جینے کا آسان سا رازبتا دیا
انڈہ دل کے لیے مفید یا مضر، نئی بحث کا پھر آغاز، حالیہ تحقیق کیا کہتی ہے؟
ان 5 کھانوں کو دوبارہ گرم کرنے سے گریز کریں ورنہ آپ بیمار ہوسکتے ہیں
یہ عام سا مصالحہ ذیابیطس کے مریضوں میں بلڈ شوگر کو توازن میں رکھتا ہے
تربوز کا زیادہ استعمال کن لوگوں کیلئے جان لیوا ہے؟ نئی تحقیق سامنے آگئی
پرسکون نیند کے لیے سونے سے قبل اس عادت کواپنا معمول بنالیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر