Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ان اسنشیل آئل سے روزمرہ کے یہ 8 مسائل حل کریں

Now Reading:

ان اسنشیل آئل سے روزمرہ کے یہ 8 مسائل حل کریں
ان اسنشیل آئل سے روزمرہ کے یہ 8 مسائل حل کریں

ان اسنشیل آئل سے روزمرہ کے یہ 8 مسائل حل کریں

اسنشیل آئل کو فی زمانہ ایک خاص اہمیت حاصل ہے کیونکہ یہ مفرد مہک کی وجہ سے اروماتھراپی میں استعمال ہونے کے ساتھ روزمرہ کے کئی مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

یہاں پر ان آئل کے چند حیران کن استعمال پیش کیے جارہے ہیں جو آپ کے کئی مسائل کو حل کرنے میں اپنی مثال نہیں رکھتے۔

فریج کی بو ختم کریں

 اکثر خواتین یہ شکایت کرتی دکھائی دیتی ہیں کہ صفائی کے بعد بھی ان کے فریج سے ایک ناگوار سی مہک آتی ہے اس کے لیے لیموں کا اسنشیل آئل بہترین حل ہے۔ بیکنگ سوڈا کے ایک چھوٹے پیکٹ میں چند قطرے لیموں کے اسنشیل ڈال کر فریج میں رکھ دیں، پورا فریج مہک اٹھے گا اور بو جاتی رہے گی۔

باورچی خانہ سے کھانے کی مہک کو ختم کریں

Advertisement

گھروں کے باورچی خانوں میں پکائے جانے والے کچھ پکوان ایسے ہیں جن کی مہک پورے گھر میں بس جاتی ہے۔ اس کے لیے لیمن اسنشیل بہترین ثابت ہوتا ہے ایک برتن میں پانی ابالیں اور اس میں چند قطرے لیموں اسنشیل کے ڈالیں، اس کی بھاپ سے پورے گھر میں خوشبو پھیل جائے گی اور بو ختم ہوجائے گی۔

توانائی بڑھائیں

دن بھر کام کے دوران توانائی کم ہونے لگتی ہے ایسے میں کام کے لیے خود کو مزید تیار کرنے اور چوکسی بڑھانے کے لیے پیپر منٹ آئل کا انتخاب کریں، گھر میں موجود اپنے پسندیدہ ڈفیوزر میں چند قطرے پیپرمنٹ اسنشیل آئل کے شامل کریں،  پیپرمنٹ آئل قدرتی طور پر ایک متحرک اثر رکھتا ہے جو آپ کو زیادہ چوکس اور توانائی بخشنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

متلی سے نجات

اسنشیل آئل متلی کے احساسات کو ختم کر کے پرسکون کرنے میں مدد کر سکتے ہیں، اس کے لیے ضروری ہے کہ کسی بھی اسنشیل آئل کے چند قطرے لے کر اپنے پیروں کے تلووں پر لگائیں، اور اس وقت تک آرام کریں جب تک کہ متلی کا احساس ختم نہ ہوجائے۔

جوتوں کی بو کو دور کریں

Advertisement

جوتوں سے بدبو ختم کرنے کے لیے بھی اسنشیل آئل کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس کے لیے ایک موزہ لے کر اس میں مٹھی بھر بیکنگ سوڈا ڈالیں، پھر کسی بھی اسنشیل آئل کے چند قطرے اس میں ڈالیں اب اس موزے کو جوتوں میں رکھ دیں تھوڑی ہی دیر میں جوتوں سے بدبو ختم ہوجائے گی۔

بیکنگ سوڈا جوتوں میں موجود اس نمی کو جذب کرتا ہے جو بدبو کا سبب بنتی ہے میں اور اسنشیل آئل بدبو کو بے اثر کرنے اور ان کا سبب بننے والے بیکٹیریا کو مارنے میں مدد دیتا ہے۔

زخمی پٹھوں کو پرسکون کریں

پٹھوں میں درد سوزش کی وجہ سے ہوتا ہے، اور سوزش کو دور کرنے کے لیے اسنشیل آئل بہترین ہے۔

ایک مٹھی Epsom نمک میں 5 قطرے کسی بھی اسنشیل ملاکر گرم پانی میں شامل کریں اور متاثرہ جگہ کو اس میں بھگودیں اس طرح درد دور ہوجاتا ہے۔

چمکدار جلد کے لیے

Advertisement

جلد کی چمک اور دلکشی کو بڑھانے کے لیے لیوینڈر سے بہتر کو ئی تیل نہیں ہے یہ جلد کی قدرتی چمک کو بحال کرنے میں جادوئی اثر رکھتا اپنے روزانہ استعمال کے موئسچرائزر میں صرف لیوینڈر آئل کا ایک قطرہ شامل کریں اور اپنی جلد پر مساج کریں۔

اپنی گاڑی کو مہکائیں

اگر آپ کی گاڑی میں موجود ہوا تھوڑی باسی یا اس میں بو محسوس ہونے لگے تو اپنے من پسند اسنشیل آئل کو بطور ایئر فریشنر استعمال کریں۔ اس کے لیے ایک روئی کی گیند بنائیں اور اس میں اپنے پسندیدہ تیل کے چند قطرے ڈالیں، پھر روئی کی گیند کو ہوا کے رخ پر رکھیں تھوڑی ہی دیر میں گاڑی مہک اٹھے گی ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سائنسدانوں نے سوبرس تک جینے کا آسان سا رازبتا دیا
انڈہ دل کے لیے مفید یا مضر، نئی بحث کا پھر آغاز، حالیہ تحقیق کیا کہتی ہے؟
ان 5 کھانوں کو دوبارہ گرم کرنے سے گریز کریں ورنہ آپ بیمار ہوسکتے ہیں
یہ عام سا مصالحہ ذیابیطس کے مریضوں میں بلڈ شوگر کو توازن میں رکھتا ہے
تربوز کا زیادہ استعمال کن لوگوں کیلئے جان لیوا ہے؟ نئی تحقیق سامنے آگئی
پرسکون نیند کے لیے سونے سے قبل اس عادت کواپنا معمول بنالیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر