Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

دن بھر توانا رہنے کے لیے سونے سے قبل اس مشروب کو پینا نہ بھولیں

Now Reading:

دن بھر توانا رہنے کے لیے سونے سے قبل اس مشروب کو پینا نہ بھولیں
دن بھر توانا رہنے کے لیے سونے سے قبل اس مشروب کو پینا نہ بھولیں

دن بھر توانا رہنے کے لیے سونے سے قبل اس مشروب کو پینا نہ بھولیں

سونے سے قبل کسی ایسے مشروب کو پینا جس میں کیفین موجود ہومنع کیا جاتا ہے کیونکہ کیفین آپ کو جگاتی ہے اور ارتکاز کو بڑھاتی ہے تاہم ایک نئی تحقیق کے مطابق اگر دن میں مختصر نیند سے قبل کافی پی لی جائے تو بیدار ہونے پر یہ آپ کی توانائی اور چوکسی کو کئی گنا بڑھا دیتی ہے۔

اسنوز گرو جیمز ولسن جو کہ نیند کے ماہر ہیں کہتے ہیں کہ ایک مختصر سی نیند یا جھپکی سے پہلے کافی پینا آپ کی چوکسی کو کئی گنا بڑھا دیتا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ جسم کیفین کو میٹابولائز کرنے میں تقریباً 30 منٹ لیتا ہے، اور جیسے ہی آپ بیدار ہوتے ہیں، کیفین کی چوکسی کا دوہرا فائدہ آپ کو حاصل ہوتا ہے۔

تاہم یہ بات سائنسی طور پر بھی ثابت ہوچکی ہے۔ 2010 کی ایک تحقیق کے مطابق کافی پینے کے فوراً بعد جھپکی لینے سے دماغ کی کیفین حاصل کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوتا ہے۔

اگرچہ عام خیال یہ ہے کہ کافی نیند کو دور کرتی ہے، لیکن کیفین کو جسم میں اپنا اثر دکھانے میں وقت لگتا ہے، اسی لیے ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ محض 20 کی نیند لینا چاہتے ہیں تو سونے سے پہلے کیفین سے بھر پور کافی پینا پرسکون نیند لینے کا ایک بہترین طریقہ ثابت ہوسکتا ہے۔

Advertisement

تاہم نیند کا دورانیہ اگر 30 منٹ سے زیادہ ہو تو ایسی صورت میں کسی کو غنودگی محسوس ہو سکتی ہے کیونکہ لوگ گہری نیند کی حالت میں داخل ہو سکتے ہیں۔ جبکہ رات میں بہتر نیند کے لیے سونے سے تقریباً 6 گھنٹے پہلے کافی کا استعمال نہیں کرنا چاہئے۔

مختصر نیند کے بعد ارتکاز میں اضافے کے لیے ماہرین نے  کافی کے 2 کپ یا 200 ملی گرام کیفین کی مقدار بتائی ہے۔

واضح رہے کہ مختصر دوارنیے کی نیند جسے نیپ بھی کہاجاتا ہے  نیند کی کمی کی علامات کو دور کرنے کا ایک بہترین طریقہ ہے۔ یہ آپ کے ارتکاز کو بڑھاکر آپ کے کام کرنے کی صلاحیت اور کارکردگی کو بڑھا سکتا ہے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سائنسدانوں نے سوبرس تک جینے کا آسان سا رازبتا دیا
انڈہ دل کے لیے مفید یا مضر، نئی بحث کا پھر آغاز، حالیہ تحقیق کیا کہتی ہے؟
ان 5 کھانوں کو دوبارہ گرم کرنے سے گریز کریں ورنہ آپ بیمار ہوسکتے ہیں
یہ عام سا مصالحہ ذیابیطس کے مریضوں میں بلڈ شوگر کو توازن میں رکھتا ہے
تربوز کا زیادہ استعمال کن لوگوں کیلئے جان لیوا ہے؟ نئی تحقیق سامنے آگئی
پرسکون نیند کے لیے سونے سے قبل اس عادت کواپنا معمول بنالیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر