Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

نایاب بیماری میں مبتلا شخص کا ڈاکٹر سے انوکھا اصرار

Now Reading:

نایاب بیماری میں مبتلا شخص کا ڈاکٹر سے انوکھا اصرار
نایاب بیماری میں مبتلا شخص کا ڈاکٹر سے انوکھا اصرار

نایاب بیماری میں مبتلا شخص کا ڈاکٹر سے انوکھا اصرار

یہ چونکا دینے والی خبر کیوبا سے آئی ہے جہاں ایک شخص نے ڈاکٹر سے اصرار کیا وہ اس کی دو صحت مند انگلیوں کو جسم سے جدا کر دے کیونکہ یہ انگلیاں اس کی نہیں ہے۔

واضح رہے کہ یہ شخص باڈی انٹیگریٹی آئیڈینٹیٹی ڈس آرڈر  میں مبتلا ہے یہ ایک ایسا نایاب عارضہ ہے جس میں مبتلا شخص اپنے ہی جسم کے اعضاء کو کاٹنا چاہتا ہے یا خواہش کرتا ہے کہ اسے فالج ہوجائے اس طرح سے یہ لوگ اپنے آپ کو مسخ کرتے ہیں۔

یونیورسٹی لاوال کے شعبہ نفسیات سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر نادیہ نادیو نے حال ہی میں ایک نامعلوم مریض کا کیس رپورٹ کیا ہے جس کے مطابق اس شخص کا کہنا ہے کہ وہ بچپن سے اس تکلیف دہ خیالات کا سامنا کر رہا ہے کہ اس کے ہاتھ کی آخر کی دوانگلیاں اس کی نہیں اور اس خیالات نے ساری زندگی اسے مسلسل ایک کرب میں مبتلا رکھا یہاں تک اسے خواب بھی اسی حوالے سے آتے رہیں ہیں کہ اس کی انگلیاں خراب ہوگئی ہیں اوراسی وجہ سے وہ زندگی میں کوئی بڑا کام بھی نہیں کر پایا۔

اگرچہ مریض نے اپنی انگلیوں کے بارے میں اپنی پریشانی اپنے گھر والوں کے ساتھ کبھی شیئر نہیں کی تھی تاہم وہ ہمیشہ سے ہی ان کو ہٹانے کے بارے میں سوچتا تھا۔

اس نے ان انگلیوں کو کاٹنے کے لیے ایک پلان بھی تیار کیا وہ جانتا تھا کہ خود کو نقصان پہنچانا ایک محفوظ حل نہیں ہے اور اس عمل کا اس کے تعلقات، شہرت اور صحت پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ دوسری طرف  وہ اپنے آپ کو ان انگلیوں کے ساتھ بھی نہیں رکھ سکتا تھا۔

Advertisement

بظاہر اس شخص کی دماغی حالت نارمل لگ رہی تھی تاہم اس شخص کو اس عمل سے باز رکھنے کے لیے مختلف نفسیاتی علاج جیسے اینٹی ڈپریسنٹس، اینٹی سائیکوٹکس، اور ایکسپوزر تھراپی آزمائے گئےلیکن ان میں سے کوئی بھی کار گر ثابت نہیں ہوا۔

نفسیاتی تشخیص کے بعد اور مریض کے صرار کے بعد اسے آرتھوپیڈک ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کر دیا گیا۔ جہاں بالآخر یہ فیصلہ کیا گیا کہ اس کی سرجری کے ذریعے اس دو انگلیوں کو ہٹاکر اسے اس کرب  سے نجات دالائی جاسکتی ہے اور یہی اس کے لیے بہترین طریقہ ہے۔سرجری کے چھ ماہ بعد یہ سچ ثابت ہوا۔

سرجری کے بعد، اس شخص کو مسلسل کرب سے نجات مل گئی اور اس ساتھ ساتھ ڈراؤنے خواب بھی آنے بند ہوگئے۔اس کے گھر والوں کے ساتھ تعلقات مزید بہتر ہوگئے، ملازمت میں آگے بڑھنے کے مواقع ملنے لگے اور اسے کسی قسم کو کوئی افسوس بھی نہیں ہے اور اب وہ اپنی انگلیوں کے بارے میں پریشان کن خیالات سے پاک زندگی گزار رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سائنسدانوں نے سوبرس تک جینے کا آسان سا رازبتا دیا
انڈہ دل کے لیے مفید یا مضر، نئی بحث کا پھر آغاز، حالیہ تحقیق کیا کہتی ہے؟
ان 5 کھانوں کو دوبارہ گرم کرنے سے گریز کریں ورنہ آپ بیمار ہوسکتے ہیں
یہ عام سا مصالحہ ذیابیطس کے مریضوں میں بلڈ شوگر کو توازن میں رکھتا ہے
تربوز کا زیادہ استعمال کن لوگوں کیلئے جان لیوا ہے؟ نئی تحقیق سامنے آگئی
پرسکون نیند کے لیے سونے سے قبل اس عادت کواپنا معمول بنالیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر