Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کیا آپ بھی چاول پکاتے وقت یہ غلطیاں کرتے ہیں؟

Now Reading:

کیا آپ بھی چاول پکاتے وقت یہ غلطیاں کرتے ہیں؟
کیا آپ بھی چاول پکاتے وقت یہ غلطیاں کرتے ہیں؟

کیا آپ بھی چاول پکاتے وقت یہ غلطیاں کرتے ہیں؟

کوئی بھی دسترخوان چاول کے بغیر مکمل نہیں ہوتا۔ یہی وجہ ہے کہ آپ کھانا پکانا سیکھ رہے ہو یا کوئی ماہر شیف ہوں چاول کو درست طریقہ سے پکانا ضرور آنا چاہئے، تاکہ آپ چاول سے کوئی بھی پکوان بنائیں وہ بہترین طرح سے تیار ہو۔

یہاں پر ان چند عام غلطیوں کی نشاندہی کی جارہی ہے جو لوگوں کی بڑی تعداد چاول پکاتے وقت کرتی ہیں جس سے ان کے کھانے اچھے طرح تیار نہیں ہوپاتے۔

زیادہ دھونے سے گریز کریں

بغیر دھلے ہوئے چاول کے سطح پر ایک طرح چکنی تہہ ہوتی ہے جب اسے زیادہ دھویا جاتا ہے تو یہ مزید چپکنے لگتے ہیں اسی لیے چاولوں کو زیادہ دھونے سے گریز کرنا چاہئے، انہیں 3 سے 4 بار اور ہمیشہ ٹھنڈے پانی سے دھونا چاہئے۔

چاول کی مقدار کے مطابق پانی کا استعمال

Advertisement

چاول پکاتے وقت ہمیشہ پانی کی صحیح مقدار استعمال کرنی چاہئے بہت زیادہ پانی چاولوں کو بہت زیادہ نرم بنا دیگا اور کم پانی سے یہ کچے اور سخت رہ جائیں گے۔

مختلف اقسام کے چاول کی تیاری

سفید چاول ہو یا براؤن سب مختلف طریقوں سے تیار ہوتے ہیں سفید چاول فوری تیار ہوجاتے ہیں جبکہ براؤن رائس کو پکنے میں زیادہ وقت لگتا ہے۔

درست آنچ میں پکانا

چاول کو مختلف آنچ پر پکایا جاتا ہے پہلے اسے تیز آنچ پر جبکہ پانی کم ہونے  پر آنچ کو کم کر دیا جاتا ہے۔ اگر اس میں احیتاط نہ کی جائے تو چاول خراب ہوسکتے ہیں۔

تیاری کا صحیح وقت

Advertisement

 چاول پکنے کے بعد 5 سے 10 منٹ تک دم پر رکھا جاتا ہے اس سے کم یا زیادہ رکھنے پر چاول کچے یا بہت زیادہ پک سکتے ہیں جس سے چاول کی ساخت متاثر ہوسکتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سائنسدانوں نے سوبرس تک جینے کا آسان سا رازبتا دیا
انڈہ دل کے لیے مفید یا مضر، نئی بحث کا پھر آغاز، حالیہ تحقیق کیا کہتی ہے؟
ان 5 کھانوں کو دوبارہ گرم کرنے سے گریز کریں ورنہ آپ بیمار ہوسکتے ہیں
یہ عام سا مصالحہ ذیابیطس کے مریضوں میں بلڈ شوگر کو توازن میں رکھتا ہے
تربوز کا زیادہ استعمال کن لوگوں کیلئے جان لیوا ہے؟ نئی تحقیق سامنے آگئی
پرسکون نیند کے لیے سونے سے قبل اس عادت کواپنا معمول بنالیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر