Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

اس موسم میں کھیرے کھانے کے وہ فائدے جو آپ کو ضرور پسند آئیں گے

Now Reading:

اس موسم میں کھیرے کھانے کے وہ فائدے جو آپ کو ضرور پسند آئیں گے

اس موسم میں کھیرے کھانے کے وہ فائدے جو آپ کو ضرور پسند آئیں گے

آج ہم آپکو کھیرے کھانے کے حیرت انگیز فائدے بتائیں گے۔

جسم ڈی ہائیڈریشن سے بچتا ہے

مناسب مقدار میں پانی پینا ہماری صحت کے لیے انتہائی ضروری ہوتا ہے، جس سے نظام ہاضمہ، گردوں کے افعال، یادداشت، دماغی افعال اور جسمانی درجہ حرارت کو فائدہ ہوتا ہے۔

مگر اکثر افراد مناسب مقدار میں پانی نہیں پیتے، تو کھیرے کھانے کی عادت ڈی ہائیڈریشن سے بچنے کے لیے ایک اچھا آپشن ہے۔

کھیروں کا 96 فیصد سے زیادہ حصہ پانی پر مشتمل ہوتا ہے جس سے جسم ڈی ہائیڈریشن سے بچتا ہے اور جسم کے متعدد حصوں کو فائدہ ہوتا ہے۔

Advertisement

ذیابیطس سے بچنے میں مددگار

کھیرے کھانے سے ذیابیطس سے بچنے میں بھی مدد ملتی ہے۔

اس میں موجود اجزا سے بلڈ شوگر کی سطح کو کم رکھنے میں مدد ملتی ہے۔

ایک تحقیق میں دریافت ہوا کہ کھیروں کے چھلکوں سے چوہوں میں ذیابیطس کی علامات کی شدت کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں

کھیروں میں وٹامن K موجود ہوتا ہے جو ہڈیوں کی صحت کے لیے مفید ثابت ہوتا ہے۔

Advertisement

جسم میں اس وٹامن کی کمی سے ہڈیاں ٹوٹنے کا خطرہ بڑھتا ہے جبکہ وٹامن K سے ہڈیوں کا حجم بڑھتا ہے، جس سے ہڈیوں کی کمزوری کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

کھیروں میں وٹامن K کے ساتھ ساتھ کیلشیئم بھی موجود ہوتا ہے جو ہڈیوں کی صحت کے لیے اہم ہوتا ہے۔

جِلد کے لیے مفید

کھیروں میں موجود اجزا سے جِلد کی صحت کو فائدہ ہوتا ہے۔

جِلد پر کھیرے کے ٹکڑے کو رکھنے سے ٹھنڈک کا احساس ہوتا ہے جبکہ ورم اور خارش کم ہوتی ہے۔

اس سے سورج کی روشنی سے جِلد کو پہنچنے والے نقصان کی روک تھام ہوتی ہے، آنکھوں کے نیچے ٹکڑا رکھنے سے سیاہ حلقوں کے مسئلے سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔

Advertisement

قبض سے تحفظ

کھیرے میں موجود پانی نظام ہاضمہ کے افعال بہتر کرتا ہے اور غذا آسانی سے ہضم ہوتی ہے۔

اسی طرح غذائی فائبر آنتوں کے افعال درست رکھ کر قبض جیسے مرض سے متاثر ہونے سے بچاتا ہے۔

بلڈ شوگر کو کنٹرول کرے

اگر آپ ذیابیطس کے شکار ہیں تو کھیرے کھانے کی عادت بلڈ شوگر کو کنٹرول میں رکھنے میں مدد فراہم کر سکتی ہے۔

اس کو کھانے سے بلڈ شوگر کی سطح پر اثرات مرتب نہیں ہوتے اور اسی لیے ذیابیطس کے مریضوں کے لیے کھیرے فائدہ مند سمجھے جاتے ہیں۔

Advertisement

کھیروں میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس ذیابیطس کے پھیلاؤ کی رفتار سست کر دیتے ہیں۔

وزن کم کرے

اگر آپ جسمانی وزن میں کمی لانا چاہتے ہیں تو کھیرے کھانے سے ایسا ممکن ہے۔

کھیروں میں کیلوریز، کاربوہائیڈریٹس اور قدرتئ مٹھاس بہت کم ہوتی ہے جبکہ وہ پانی اور فائبر سے بھرپور ہوتے ہیں جس کے باعث انہیں کھانے کے بعد پیٹ بھرنے کا احساس دیر تک برقرار رہتا ہے۔

پیٹ بھرنے کا احساس دیر تک برقرار رہنے سے بے وقت کچھ کھانے سے بچنا آسان ہوتا ہے اور جسمانی وزن میں کمی لانے میں مدد ملتی ہے۔

دل کی صحت بہتر بنائے

Advertisement

ہائی بلڈ پریشر سے امراض قلب اور ہارٹ اٹیک کا خطرہ بڑھتا ہے تاہم کھیروں میں موجود پوٹاشیم بلڈ پریشر کی سطح کو کم کرتا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ کھیروں میں موجود نباتاتی مرکبات بھی دل کی صحت کے لیے مفید ہوتے ہیں جو شریانوں میں چربیلے مواد کو جمع ہونے سے روکتے ہیں۔

اسی طرح فائبر سے بلڈ کولیسٹرول کی سطح میں کمی آتی ہے جس سے بھی امراض قلب کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سائنسدانوں نے سوبرس تک جینے کا آسان سا رازبتا دیا
انڈہ دل کے لیے مفید یا مضر، نئی بحث کا پھر آغاز، حالیہ تحقیق کیا کہتی ہے؟
ان 5 کھانوں کو دوبارہ گرم کرنے سے گریز کریں ورنہ آپ بیمار ہوسکتے ہیں
یہ عام سا مصالحہ ذیابیطس کے مریضوں میں بلڈ شوگر کو توازن میں رکھتا ہے
تربوز کا زیادہ استعمال کن لوگوں کیلئے جان لیوا ہے؟ نئی تحقیق سامنے آگئی
پرسکون نیند کے لیے سونے سے قبل اس عادت کواپنا معمول بنالیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر