دنیا بھر میں آبادی کا بڑا حصہ جگر کی چربی یا فیٹی لیور ڈیزیز کا شکار ہے بالخصوص مردوں میں نان الکحلک فیٹی لیور کا مرض زیادہ پایا جاتا ہے۔ اس میں جگر پر غیرمعمولی چکنائی جمع ہوجاتی ہے۔ اس کے بعد خون میں لوتھڑے بننے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے اور یہاں تک کہ جگر کی مختلف بیماریاں پیدا ہوسکتی ہیں۔ تاہم اچھی خبر یہ ہے کہ آپ صحت مند طرز زندگی میں تبدیلیوں اور عادات کو اپنا کر اس مرض سے نجات حاصلکر سکتے ہیں۔

جگر پر چکنائی(فیٹی لیور) کی علامات
ڈاکٹر انگسٹاڈٹ کا کہنا ہے کہ سٹیٹوسس یعنی جگر پر جمی چکنائی کے زیادہ تر مریضوں میں کوئی علامات ظاہر نہیں ہوتی یہی وجہ اس بیماری کو زیادہ خطرناک بناتی ہے۔ تاہم کچھ مریض درج ذیل علامات کو نوٹ کرتے ہیں۔
جگر کے اوپری دائیں جانب درد یا پھولا ہوا محسوس ہونا۔
بھوک میں کمی۔
متلی۔
بیماری بڑھنے کے صورت میں آنکھوں یا جلد کی پیلی رنگت ہوجانا۔
پیٹ میں سوجن محسوس ہونا۔
جگر میں اضافی چربی کی وجہ کیا ہے؟
ڈاکٹر اینگسٹاڈٹ کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ آپ کی صحت کا دارومدار جگر پر جمنے والی چکنائی پر ہے اس حالت کو سٹیٹوسس کہتے ہیں۔ آپ کو سٹیٹوسس اس وقت ہوتا ہے جب آپ کے جگر میں چربی کی مقدار آپ کے جگر کے وزن کے 5 فیصد سے زیادہ بڑھ جاتی ہے ایسا اس وقت ہوتا ہے جب آپ بطور غذا زیادہ کیلوریز لیتے ہیں تو ایسی صورت میں یہ کیلوریز جگر پر جمع ہونا شروع ہوجاتی ہے اور سٹیٹوسس کا سبب بنتی ہے۔

کسے اس مرض کے ہونے کا زیادہ خطرہ ہے۔
ڈاکٹر انگسٹاڈٹ کا کہنا ہے کہ اس مرض میں مبتلا ہونے کا تعلق آپ کے وزن سے ہے ایسے افراد جن کا باڈی ماس انڈیکس 30 سے زیادہ ہے۔ باڈی ماس انڈیکس یا بی ایم آئی آپ کے وزن کو آپ کے قد اور عمر سے جوڑتا ہے اور یہ اس بات کا عمومی اشارہ ہے کہ اگر آپ کا بی ایم آئی جتنابڑھا ہوا ہوگا اس مرض کا خطرہ بھی اسی مناسبت زیادہ ہوگا۔تاہم ذیابیطس، میٹابولک سنڈروم اور مخصوص قسم کی دوائیں لینے والے مریضوں میں سٹیٹوسس کو نوٹ کیا گیا ہے۔
کیا سٹیٹوسس خطرناک ثابت ہوسکتا ہے؟
اگر بیماری بڑھ جاتی ہے تو سٹیٹوسس دیگر بیماریوں کا سبب بن سکتی کچھ مریضوں میں جگر پر جمی چربی ایک خطرناک صورت اختیار کر لیتی ہے جسے سٹیٹو ہیپاٹائٹس کہتے ہیں۔ یہ سوزش جگر میں زخموں کا باعث بن سکتی ہے، جو سروسس کی وجہ بنتے ہیں۔ ایک بار جب داغ جگرکے ٹشو پر بن جاتے ہیں، تو اسے نہ تو ہٹایا جا سکتا اور نہ ہی اس کا علاج کیا جا سکتا ہے، اس لیے بہترین علاج بیماری کے بڑھنے سے بچنا ہے۔
فیٹی لیور سے کیسے چھٹکارا حاصل کیا جاسکتا ہے۔
ڈاکٹر انگسٹاڈٹ کے مطابق، وزن میں کمی آپ کے جگر کی چربی کو کم یا ختم کرنے کا بہترین طریقہ ہے۔ آپ خوراک اور ورزش کے ذریعے وزن کم کر سکتے ہیں لیکن اگر آپ کا وزن بی ایم آئی 35 سے زیادہ ہے تو اس کے لیے سرجیکل آپشنز بھی موجود ہیں جو اس ضمن میں کافی مؤثر ثابت ہوسکتے ہیں۔
اگر آپ کو ذیابیطس ہے، تو یہ ضروری ہے کہ آپ جسم میں چینی کی سطح کو توازن میں رکھیں تاکہ اس مرض سے بچا جا سکے۔




















