Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

میٹا نے انسٹاگرام کا ایک اہم فیچر ختم کر دیا

یہ فیچر کم استعمال کی وجہ سے ختم کیا گیا، میٹا

سات سال قبل ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے بڑے فخر کے ساتھ کہا تھا کہ ’’مستقبل پرائیویسی کا ہے‘‘، لیکن اب کمپنی نے اپنے فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام کے ڈائریکٹ میسجز میں اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کی سپورٹ ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن ایک ایسا محفوظ میسجنگ فیچر تھا جس میں بھیجے گئے پیغامات صرف بھیجنے والا اور وصول کرنے والا ہی پڑھ سکتے تھے اس فیچر کے خاتمے کے بعد اب انٹرنیٹ سروس پرووائیڈرز اور خود میٹا بھی صارفین کے نجی پیغامات تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: میٹا کا اے آئی پیڈ ورژن جلد واٹس ایپ پر بھی دستیاب ہوگا

میٹا کا کہنا ہے کہ یہ تبدیلی جمعے سے نافذ العمل ہو چکی ہے کیونکہ بہت کم صارفین اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن استعمال کر رہے تھے اس لیے اسے برقرار رکھنا کمپنی کے لیے فائدہ مند نہیں رہا۔