Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہر تصویر کے لیے الگ کیپشن، انسٹاگرام نے صارفین کی بڑی خواہش پوری کردی

فیچر فی الحال محدود صارفین میں آزمائشی مرحلے پر ہے

انسٹاگرام نے صارفین کی درینہ خواہش کو پوری کرتے ہوئے ایک نیا فیچر متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے جس کے ذریعے ملٹی فوٹو یا ویڈیو پوسٹس مں شامل ہر تصویر یا ویڈیو  کے لیے الگ کیمشن لکھا جاسکے گا۔

خیال رہے کہ یہ فیچر فی الحال محدود صارفین میں آزمائشی مرحلے پر ہے اور اس کا مقصد پوسٹس کو مزید معلوماتی اور دلکش بنانا ہے۔

رپورٹس کے مطابق انسٹاگرام کے کمپوزر میں ایک نیا پاپ اپ میسج ظاہر ہوتا ہے جس میں صارفین کو بتایا جارہا ہے کہ وہ پوسٹ میں شامل ہر فوٹو یا ویڈیو کے ساتھ علحیدہ کیپشن شامل کر سکتے ہیں۔

اس وقت انسٹا گرام پر اگر کوئی صارف متعدد تصاویر یا ویڈیوز پر مشتمل پوسٹ شیئر کرتا ہے تو اس کے لیے صرف ایک ہی مشترکہ کیپشن لکھنے کی سہولت موجود ہے، تاہم ’نئے فیچر‘ کے بعد ہر تصویر یا ویڈیو کو الگ انداز میں بیان کیا جا سکے گا۔

یہ بھی پڑھیں: میٹا نے انسٹاگرام کا ایک اہم فیچر ختم کر دیا

یہ تبدیلی خاص طور پر ان صارفین کے لیے مفید ثابت ہوگی جو ٹرول، فوڈ، فیشن اور وی لاگز جیسا مواد شیئر کرتے ہیں کیونکہ اب وہ ہر تصویر یا کلپ کے بارے میں الگ معلومات یا تفصیل بیان کر سکیں گے۔

انسٹاگرام انتظامیہ نے تصدیق کی ہے کہ یہ فیچر ابھی آزمائشی مر حلے میں ہے تاہم کامیاب نتائج کے بعد اسے دنیا بھر کے تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔