کوئٹہ: بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے کے بعد سے لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ 9:15 منٹ پر آیا جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.2 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز بلوچستان کا شمالی علاقہ بسیمہ تھا اور گہرائی 14 کلو میٹر تھی۔
تاہم فوری طور پر زلزلے سے کسی جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔















