آج ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور بالائی علاقوں میں سرد رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں صبح خنکی اور ہلکی ہوا چلنے کے سبب موسم سرد رہا جبکہ درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو کہ 22 تک جانے کا امکان ہے۔
شہرقائد کا درجہ حرارت صبح کے وقت19 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا جو کہ 31 تک جانے کا امکان ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ حیدرآباد، سکھر، مٹھی اور نوابشاہ کا درجہ حرارت بالترتیب 16،31،11، اور 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
صوبہ سندھ کے اکثر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہے گا جبکہ دوپہر کے وقت درجہ حرارت میں قدرے اضافہ متوقع ہے۔
سکھر اور مٹھی میں بھی مطلع ابر آلود ہو سکتا ہے۔
پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح کے وقت خنکی سے درجہ حرارت کم جب کہ دوپہر میں زیادہ ہو جاتا ہے۔
لاہور کا درجہ حرارت صبح کے وقت 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو 25 تک جا سکتا ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ مری، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور اور ساہیوال میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب 4، 10، 8، 10،9 اور 8 ریکارڈ کیا گیا۔
صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں آج موسم خشک جبکہ کوئٹہ ،چمن، زیارت اورقلات میں سرد رہے گا۔
کوئٹہ میں صبح کے درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو کہ 18 تک جا سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج صوبہ خیبرپختونخوا کے بیشتراضلاع میں موسم خشک جبکہ سوات، دیر، کرم اور چترال میں سرد رہے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News