Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

وائٹ ہاوس کی دو شخصیات میں کورونا کی تصدیق

Now Reading:

وائٹ ہاوس کی دو شخصیات میں کورونا کی تصدیق

وائٹ ہاوس کی دو شخصیات میں بھی کوروناوائرس کی تصدیق ہوگئی۔

خبرایجنسی کے مطابق امریکی نائب صدر مائیک پینس کی پریس سیکرٹری اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ کے پی اے کو کورونا ہوگیا۔

خبر ایجنسی کی رپورٹس کے مطابق امریکی نائب صدرکی پریس سیکرٹری کیٹی ملر کی گذشتہ روز کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی تھی ۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نائب صدر کی پریس سیکرٹری کے کورونا میں مبتلا ہونے کی خود تصدیق کی ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ وہ وائٹ ہاؤس میں کورونا پھیلنے سے متعلق پریشان نہیں ہیں اور کمپلیکس کو محفوظ رکھنے کے لیے حفاظتی اقدامات اٹھارہے ہیں ۔

Advertisement

خبر ایجنسی کے مطابق کیٹی ملر نائب صدر سے رابطے میں تھیں تاہم صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ان کی ملاقات نہیں ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ کیٹی ملر ٹرمپ کے اہم مشیر اسٹیفن ملر کی اہلیہ ہیں اور ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد وائٹ ہاؤس کی جانب سے اسٹیفن ملر کے کورونا ٹیسٹ اور ان کے تاحال وائٹ ہاؤس میں کام کرنے سے متعلق کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ کی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ کے پرسنل اسسٹنٹ بھی کورونا وائرس کاشکار ہوگئےجس کے بعد وائٹ ہاوس میں کورونا سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد تین ہوگئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں؛ یاسین ملک کی طویل اور غیرقانونی حراست
فلسطین کو آزاد اور خودمختار ریاست کا درجہ دینے کی قرارداد منظور
امریکہ نے 3 بھارتی کمپنیوں پر پابندی عائد کر دی
اسرائیل بغیر کسی کی حمایت کے آگے بڑھنے کیلئے تیار ہے، اسرائیلی وزیر اعظم
اسرائیل کی فلسطین میں جاری نسل کشی میں بھارت براہ راست ملوث
نئی دلی میں کچرے کے ڈھیر، غیر ملکی سفارت کار تنگ آ گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر