ایل این جی کیس میں سابق وزیراعظم اور ن لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی کو کل نیب دفتر میں طلب کر لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیب نے شاہد خاقان کے ساتھ ان کے بیٹے عبداللہ شاہد کو بھی کل پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔
ذرائع کے مطابق ایل این جی کیس میں شاہد خاقان عباسی کو ضمنی ریفرنس پر سوال نامہ دیا جائے گا، نیب کے تیار کردہ سوالنامہ میں جو سوالات شامل کئے گئے ہیں ان میں، اکاونٹ میں اربوں روپے کی ٹرانزیکشنز کس مد میں ہوئیں، ٹرانزیکشنز ایل این جی معاہدوں کے دوران ہوئیں، جسمانی ریمانڈ کے دوران جن سوالات کے جواب نہیں دیے گئے وہ بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی سمیت 9 ملزمان کے نام ایل این جی کیس میں ای سی ایل میں شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News