Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈبلیو ایچ او کی جانب سے بری خبر

Now Reading:

ڈبلیو ایچ او کی جانب سے بری خبر

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس نے خبردار کر دیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر ٹیڈروس نے کہا ہے کہ کورونا کی مؤثر ترین ویکسین کی تلاش میں ہیں لیکن وبا کی ’تیر بہدف دوا‘ شاید ہمیں کبھی نہ مل سکے۔

اس حوالے سے ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل کا کہنا تھا کہ تمام ترکاوشیں بروئے کار لائی جارہی ہیں لیکن اس کے باوجود خدشہ ہے کہ کرونا کی تیر بہدف ویکسین شاید تیار نہ ہوسکے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کے مؤثر ترین علاج کی دریافت میں ابھی کافی وقت درکار ہے۔

یاد رہے کہ دنیا کے تمام ممالک کو چاہیے کہ وہ کورونا کے خلاف اپنی حکمت عملی مزید تیز کریں، حالات ابھی معمول پر آتے نظر نہیں آرہے۔

Advertisement

دوعسری جانب ڈاکٹر ٹیڈروس کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں کورونا ویکسین انسانوں پر تجربات کے تیسرے مرحلے میں داخل ہوچکی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ امکان ہے کہ جلد ویکسین تیار ہوجائے گی، جبکہ تمام شہری احتیاطی تدابیر کسی صورت ترک نہ کریں۔

ڈاکٹر ٹیڈروس نے مشورہ دیا کہ فیس ماسک کو دنیا میں اتحاد کی علامت بنا دیا جانا چاہیے۔

ان کا کہنا ہے کہ میں کئی بار واضح کرچکا ہوں کہ شاید ہمیں کورونا کے ساتھ ہی زندگی گزارنی پڑے گی۔

دوسری جانب سربراہ عالمی ادارہ صحت نے مزید کہا کہ اگر کوئی ماں کورونا کا شکار ہوچکی ہے تو اسے بچوں سے دور نہیں کرنا چاہیے، حفاظتی اقدامات کے ساتھ ان سے ملنے دیا جائے۔

کورونا دوسرے وائرس سے بالکل مختلف ہے کیوں کہ یہ خود کو تبدیل کرتا رہتا ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ عالمی وبا کے حوالے سے ڈاکٹر ٹیڈروس نے بتایا کہ موسم تبدیل ہونے سے اس پر کوئی اثر نہیں پڑے گا کیوں کہ کورونا موسمی وبا نہیں ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چاکلیٹ کے یہ فوائد جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
ملیریا کی علامات، احتیاطی تدابیر اور علاج
ڈپریشن جیسے مرض سے خود کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں؟ تو یہ آسان عادت اپنالیں
رات کو آنکھ کھلے تو ہمیں پانی کا استعمال کیوں نہیں کرنا چاہیے؟
کیک میں موجو یہ عام جز، آپ کو دائمی امراض میں مبتلا کرسکتا ہے
ان 8 عادتوں سے دور رہیں، جو بڑھاپے کے عمل کو تیز کرتی ہیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر