پاکستان کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزی پر سینیئر بھارتی سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کرکے احتجاج کیا گیا ہے ۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سینیئر بھارتی سفارتکار کو طلب کرکے بھارتی فوج کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزیوں پر احتجاج کیا گیا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارتی سیکیورٹی فورسز نے جان بوجھ کر شہری آبادی پر بھاری ہتھیاروں اور توپوں سے گولہ باری کی، بھارت سیز فائر معاہدے کا احترام اور خلاف ورزی کی تحقیقات کرے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق 5 ستمبر کو راکھ چکری سیکٹر پر بھارتی فائرنگ سے 19 سالہ نوجوان طارق زخمی ہوگیا تھا جب کہ رواں برس بھارتی افواج 2 ہزار 158 بار سیز فائر کی خلاف ورزیاں کر چکی ہیں جس کے نتیجے میں اب تک 17 شہری شہید اور 168 زخمی ہوئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News