سابق وزیرِاعظم نواز شریف کی نئی میڈیکل رپورٹ لاہور ہائی کورٹ میں جمع کرا دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق نواز شریف کو ڈاکٹروں نےسفرکرنے سے سختی سے منع کیا ہے۔
نواز شریف کی نئی میڈیکل رپورٹ 4 صفحات پر مشتمل ہے جس کو وکلاء امجد پرویز ایڈووکیٹ اور دیگر نے لاہور ہائی کورٹ میں جمع کروایا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نوازشریف کو اپنی عمر، پیچیدہ بیماریوں اور کورونا کی وجہ سے عام آدمی سے زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے۔
لاہور ہائیکورٹ میں جمع کروائی گئی میڈیکل رپورٹ میں ڈاکٹروں نے نواز شریف کو علاج کے لیے لندن میں ہی رہنے کا کہا ہے اور ساتھ ہی کورونا سے بچاؤ کے لیے ہجوم والے مقامات سے اجتناب برتنے کی ہدایت کی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کے مطابق وہ پاکستان کی جیل میں تنہا قید تھے، ان کی حالت وہاں زیادہ خراب ہوئی۔
لاہور ہائی کورٹ میں جمع کروائی گئی میڈیکل رپورٹ میں ہدایت کی گئی ہے کہ نواز شریف معمول کی چہل قدمی جاری رکھیں۔
میڈیکل رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کے مطابق وہ پاکستان کی جیل میں تنہا قید تھے، ان کی حالت وہاں زیادہ خراب ہوئی۔
میڈیکل رپورٹ کے مطابق نواز شریف ہائی رسک کیٹیگری کے مریض ہیں، دل کے علاج کے لیے تمام اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News