Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

افغانستان , نائب صدر امراللہ کے قافلے پر بم حملہ

Now Reading:

افغانستان , نائب صدر امراللہ کے قافلے پر بم حملہ

افغانستان کے نائب صدرامراللہ صالح کے قافلے پر بم حملہ ہوا ہےتاہم نائب صدراس حملے میں محفوظ رہے ہیں ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بدھ کی صبح افغان دارالحکومت کابل میں سڑک کنارے بم دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہوگئے جبکہ افغانستان کے پہلے نائب صدر امراللہ صالح حملے میں بال بال بچ گئے۔

افغان میڈیا کے مطابق دھماکا مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 7 بجے کے قریب کابل کے علاقے تیمانی میں ہوا۔

نائب صدر کے ترجمان نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکے میں نائب صدر کے کچھ محافظ  بھی  زخمی  ہوئے  ہیں ۔

 ترجمان کا کہنا تھا کہ آج ایک مرتبہ پھر افغانستان کے دشمنوں نے امراللہ صالح کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی لیکن وہ اپنے شیطانی مقاصد میں ناکام ہوگئے، امراللہ صالح دھماکے میں محفوظ رہے اور انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

Advertisement

 دوسری جانب  میڈیا رپورٹس کےمطابق فوری طور پر دھماکے کی ذمہ داری کسی تنظیم کی جانب سے قبول نہیں کی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
افغانستان، شدید سیلاب سے 300 افراد ہلاک ، ہزاروں بے گھر
بھارت میں آوارہ کتے کے کاٹنے سے شیرخوار بچہ ہلاک
سلوواکیا کے وزیر اعظم کو گولی مار دی گئی
مکہ مکرمہ حج سیزن کے لیے تیار، لاکھوں عازمین حج کا استقبال شروع
امریکہ کا اسرائیل کے لیے ایک ارب ڈالر کے ہتھیاروں کا نیا پیکج
آئر لینڈ میں سگریٹ نوشی کی مقررہ عمر میں اضافہ کر دیا گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر