
ملتان میں میپکو ٹیموں نے بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میں ایک روز میں 104بجلی چور پکڑلئے۔
ترجمان میپکو نے کہا کہ ملتان میں ایک لاکھ8ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر16 لاکھ57ہزار روپے جرمانہ عائد کرکے 2مقدمات درج جبکہ 20 گھریلو،کمرشل اور ٹیوب ویل صارفین کو22472یونٹس چوری کرنے پر388089 روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
ترجمان میپکو کا کہنا تھا کہ بجلی چوروں کے خلاف کاروائی کے دوران ڈی جی خان میں 19گھریلواورکمرشل صارفین کو18039یونٹس چوری کرنے پر224915روپے جرمانہ جبکہ بہاولپور میں 9گھریلواور ٹیوب ویل صارفین کو19659یونٹس چوری کرنے پر216891روپے جرمانہ اور ساہیوال میں 18گھریلواورکمرشل صارفین کو11824یونٹس چوری کرنے پر236026روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
ترجمان میپکو کا یہ بھی کہنا تھا کہ دیگر شہروں رحیم یار خان میں 20گھریلو اورکمرشل صارفین کو20713یونٹس چوری کرنے پر334800 روپے جرمانہ اور2 مقدمات درج جبکہ مظفرگڑھ میں 10گھریلو صارفین کو8499 یونٹس چوری کرنے پر130252روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
ترجمان میپکو کا کہنا تھا کہ بہاولنگر میں 5گھریلو صارفین کو3105یونٹس چوری کرنے پر41210روپے اور خانیوال میں تین گھریلوصارفین کو4071یونٹس چوری کرنے پر86666روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
ترجمان میپکو کا مزید کہنا تھا کہ بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کرا دیئے گئے اور اس معاملے پر مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ملتان میں میپکو ٹیموں نے بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے ایک روز میں 300 بجلی چور پکڑلئے تھے۔
ترجمان میپکو نےکہا تھا کہ ایک لاکھ36ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر22 لاکھ 74ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ ملتان میں 12گھریلوصارفین کو11840یونٹس چوری کرنے پر230126روپے جرمانہ عائد کیا گیا تھا ۔
ملتان،میپکو ٹیموں کا بجلی چوروں کے خلاف آپریشن
دوسری جانب ملتان شہر کے 11KVیاد رہے کہ فیڈرز سے بجلی کی فراہمی کھمبوں کی درستگی و تنصیب کے سلسلہ میں 21 اور22دسمبر کو صبح ساڑھے آٹھ بجے سے دوپہرساڑھے باربجے تک بند رہے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News