Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

عالمی وبا سے سننے کی حس بھی متا ثر ہو سکتی ہے، نیا انکشاف

Now Reading:

عالمی وبا سے سننے کی حس بھی متا ثر ہو سکتی ہے، نیا انکشاف

عالمی وبا کورونا وائرس سے متعلق نئی تحقیقات اور انکشاف سامنے آتے رہتے ہیں اب پہلی بار یہ بات منظر عا م ہو ئی ہے کہ اس وبا سے سننے کی حس سے محرومی کا سامنا بھی ہوسکتا ہے۔

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق طبی جریدے بی ایم جے کیس رپورٹس میں شائع تحقیق میں برطانیہ سے تعلق رکھنے والے ایک 45 سالہ شخص کے بارے میں بتایا گیا کہ جو کووڈ 19کا شکار ہونے کے بعد سننے کی حس سے محرومہو گیا۔

اس شخص کو کووڈ 19 سے پہلے دمہ کا سامنا تھا اور اسے اچانک سننے کی محرومی کا سامنا ہوا اور تین دن کے اندر اندرونی کان کو نقصان پہنچا۔

اس شخص نے ڈاکٹروں کو بتایا کہ اسے پہلے کبھی سننے کے مسائل کا سامنا نہیں ہوا تھا اور جب اس کے کانوں کا معائنہ کیا گیا، تو وہاں کسی قسم کے ورم یا انفیکشن کی علامات نظر نہیں آئی۔

 مختلف ٹیسٹوں کے مکمل ہونے پر دریا فت کیا گیا کہ اس مریض کو سننے کی حس سے محرومی کا سامنا ہوا ہے۔

Advertisement

ڈاکٹروں کی جانب سے اس تشخیص کے بعد سات  دن تک اسٹرائیڈز ادویات دی گئیں، جس کے بعد اس کی سننے کی صلاحیت مخصوص فریکوئنسیز کے لیے بہتر ہوگئی مگر مکمل طور پر بحال نہیں ہوسکی۔

تحقیق میں شامل ڈاکٹروں کے مطابق اب تک دنیا بھر میں کووڈ 19 کے نتیجے میں سننے کی حس سے ہمیشہ کی محرومی کے صرف 5 کیسز سامنے آئے ہیں۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چاکلیٹ کے یہ فوائد جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
ملیریا کی علامات، احتیاطی تدابیر اور علاج
ڈپریشن جیسے مرض سے خود کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں؟ تو یہ آسان عادت اپنالیں
رات کو آنکھ کھلے تو ہمیں پانی کا استعمال کیوں نہیں کرنا چاہیے؟
کیک میں موجو یہ عام جز، آپ کو دائمی امراض میں مبتلا کرسکتا ہے
ان 8 عادتوں سے دور رہیں، جو بڑھاپے کے عمل کو تیز کرتی ہیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر