Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پرتعیناتیاں اور تبادلے

Now Reading:

پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پرتعیناتیاں اور تبادلے

پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پر اعلیٰ افسران کے تبادلے و تعیناتیاں ہوئی ہیں۔۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے 24 ایس ایس پیز اور ایس پیز سمیت 9 ڈی آئی جی سطح کے افسران کے بھی تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کےمطابق ڈی آئی جی بلال صدیق کمیانہ،اختر عباس، شوکت عباس، ڈی آئی جی رائے بابر سعید، ہمایوں بشیر تارڑ اور انکسار خان کی خدمات وفاق کے سپرد کردی گئی ہیں جب کہ ایس ایس پی لیاقت ملک، اکبر ناصر خان اور ذیشان اصغر بھی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اسلام آباد میں رپورٹ کریں گے۔

آئی جی پنجاب انعام غنی کی جانب سے ایس ایس پی اور ایس پی عہدے کے 24 افسروں کے تبادلے کیے گئے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور ذیشان اصغر کو سینٹرل پولیس آفس اور ان کی جگہ عبدالغفار قیصرانی کو ایس ایس پی انویسٹی گیشن تعینات کردیا گیا جب کہ زاہد نواز مروت کے تربیتی کورس پر جانے کی وجہ سے عمران کشور کو ڈی پی او قصور تعینات کیا گیا ہے۔

Advertisement

صاحبزادہ بلال عمر ایس ایس پی آپریشنز سی ٹی ڈی پنجاب، مس ہما نصیب ایس پی ہیڈکوارٹر ملتان، محمد ظفرسی ٹی او ملتان، زونیرہ اظفر ایس پی سیکیورٹی راولپنڈی، سلیم خان نیازی بٹالین کمانڈر تھری پی سی ملتان، خرم شہزاد ایس ایس پی انٹیلی جنس اسپیشل برانچ پنجاب مقرر  کیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ محمد عمران ایس پی انویسٹی گیشن سیالکوٹ، محمد اکمل ڈپٹی ڈائریکٹر ایلیٹ فورس پنجاب، محمد اشرف ایس پی انویسٹی گیشن ٹو ، فراز احمدایس پی آپریشنز سٹی لاہور، تصور اقبال ایس پی آپریشنز گوجرانوالہ، حفیظ الرحمنٰ بگوی ایس پی آپریشنز صدر لاہور تعینات کر دیے گئے۔

سید غضنفر علی شاہ اے آئی جی آپریشنز جنوبی پنجاب، عمران رزاق ایس پی انویسٹی گجرات، غلام مصطفیٰ گیلانی ایس پی انویسٹی گیشن حافظ آباد، محمد بلال ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن لاہور، اسد مظفر اے آئی جی مانیٹرینگ انویسٹی گیشن برانچ، ڈاکٹر فہد احمد بٹالین کمانڈر 5 پی سی لاہور اور عبدالوہاب ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن لاہور تعینات کر دیے گئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر تمام صحافتی تنظیموں کو مدعو کر لیا، عظمیٰ بخاری
ملتان، این اے 148میں ضمنی الیکشن، پولنگ کا عمل ختم ، ووٹوں کی گنتی جاری
ایوان صدر کا کرغزستان میں پُرتشدد صورتحال پر تشویش کا اظہار
پیپلز بس سروس کی بسوں کے ٹائر خراب ہونے کی وجہ سامنے آ گئی
جماعت اسلامی کے غزہ ملین مارچ کے لیے تمام تیاریاں مکمل
عازمین حج سعودی ضابطوں کی پاسداری کریں، حافظ طاہر محمود اشرفی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر