Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا کے وار، 24 گھنٹے کےدوران مزید 32 اموات

Now Reading:

کورونا کے وار، 24 گھنٹے کےدوران مزید 32 اموات

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید32 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعدادوشمار کے مطابق ملک میں کورونا کے 2 ہزار243 نئے کیسزرپورٹ ہوئے اور متاثرین کل تعداد 3 لاکھ 56 ہزار904 تک پہنچ گئی ہے۔

پاکستان میں کورونا کے 3لاکھ 23 ہزار225 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں اور 26 ہزار538 زیرعلاج ہیں۔

سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد 1لاکھ 54 ہزار738 اور پنجاب میں ایک لاکھ 9 ہزار 993 ہے۔ خیبرپختونخوا 41 ہزار 990، اسلام آباد 23 ہزار994، بلوچستان 16 ہزار 393، آزاد کشمیر 5 ہزار349 اورگلگت میں4 ہزار47 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار471 اور سندھ میں 2 ہزار738 اموات ہو چکی ہیں۔

Advertisement

خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد ایک ہزار 309، اسلام آباد 255، بلوچستان 156، ‏گلگت بلتستان 93 اور آزاد کشمیر میں 119 ہو گئی ہے۔

احتیاطی تدابیر

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے پاکستان میں کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا ہے۔

شہری گھروں سے باہر نکلتے وقت ماسک لازمی پہنیں۔

حکومتی اور نجی سیکٹرز کے دفاتر میں کام کرنے والوں کے لیے ماسک پہننا لازم ہوگا۔

صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ  بازاروں، شاپنگ مالز، پبلک ٹرانسپورٹ، ریسٹورنٹس میں ایس او پیز اور ماسک کو لازم قرار دیں۔

Advertisement

پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر بتدریج  شروع ہو چکی ہے، دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سےعمل کرنا ہو گا، احتیاطی تدابیر پرعمل پیرا ہو کر ہم کورونا کی دوسری لہرسے نمٹ سکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چاکلیٹ کے یہ فوائد جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
ملیریا کی علامات، احتیاطی تدابیر اور علاج
ڈپریشن جیسے مرض سے خود کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں؟ تو یہ آسان عادت اپنالیں
رات کو آنکھ کھلے تو ہمیں پانی کا استعمال کیوں نہیں کرنا چاہیے؟
کیک میں موجو یہ عام جز، آپ کو دائمی امراض میں مبتلا کرسکتا ہے
ان 8 عادتوں سے دور رہیں، جو بڑھاپے کے عمل کو تیز کرتی ہیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر