ملتان میں میپکو ٹیموں نے بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میں ایک روز میں 110بجلی چور پکڑ لئے۔
ترجمان میپکو نے کہا کہ ملتان میں ایک لاکھ8ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر19 لاکھ28ہزار روپے جرمانہ عائد جبکہ 16گھریلو،صنعتی اور ٹیوب ویل صارفین کو15461یونٹس چوری کرنے پر306406 روپے جرمانہ اور ساہیوال میں 13 گھریلواوردیگرکیٹگریز کے صارفین کو12598یونٹس چوری کرنے پر273924روپے جرمانہ عائدکیا گیا ہے۔
ترجمان میپکو کا کہنا تھا کہ بجلی چوروں کے خلاف کاروائی کے دوران ڈی جی خان میں 26 گھریلو صارفین کو27342یونٹس چوری کرنے پر452581روپے جرمانہ جبکہ وہاڑی میں 13گھریلو صارفین کو16372یونٹس چوری کرنے پر388906روپے جرمانہ اور بہاولپور میں 5گھریلو صارفین کو4962 یونٹس چوری کرنے پر67600روپے جرمانہ کیا گیا ہے۔
ترجمان میپکو کا یہ بھی کہنا تھا کہ دیگر شہروں رحیم یار خان میں 16گھریلوصارفین کو14668یونٹس چوری کرنے پر264000روپے جرمانہ جبکہ مظفرگڑھ میں 16 گھریلواورکمرشل صارفین کو12228 یونٹس چوری کرنے پر158000روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
ترجمان میپکو کا کہنا تھا کہ بہاولنگرمیں 4گھریلوصارفین کو2965یونٹس چوری کرنے پر51770روپے جرمانہ اور خانیوال میں ایک گھریلو صارف کو1878یونٹس چوری کرنے پر45072روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
ترجمان میپکو کا مزید کہنا تھا کہ بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کرا دیئے گئے اور اس معاملے پر مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
