Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم عمران خان کی سری لنکن ہم منصب سے ملاقات، اعلامیہ جاری

Now Reading:

وزیراعظم عمران خان کی سری لنکن ہم منصب سے ملاقات، اعلامیہ جاری

وزیراعظم عمران خان کی سری لنکن ہم منصب مہندا راجا پاکسا سے ملاقات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی سری لنکن ہم منصب سے ون آن ون ملاقات  کے دوران دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے بعد اپنے سری لنکن ہم منصب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ دعوت دینے اور شاندار استقبال پر شکر گزار ہوں، میری سری لنکا سے بہت سی یادیں وابستہ ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف بے شمار قربانیاں دیں۔ اب ہمارا ملک عالمی وبا کورونا کا مقابلہ کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سری لنکا کو ایک جیسے چیلنجز کا سامنا ہے۔ کورونا سے غریب ممالک بہت متاثر ہوئے۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے سری لنکن ہم منصب کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔

Advertisement

اس موقع پر سری لنکن وزیراعظم مہندا راجا پاکسا کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان سے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے اور آزادانہ تجارتی فریم ورک کو حتمی شکل دینے پر اتفاق ہوا ہے۔

 پاکستان اور سری لنکن قیادت کے درمیان وفود کی سطح پر بھی مذاکرات ہوئے۔ پاکستانی وفد کی قیادت وزیراعظم عمران خان جبکہ سری لنکن وفد کی قیادت وزیراعظم مہندا راجا پاکسا نے کی۔ ان مذاکرات میں تجارت، سرمایہ کاری، صحت، تعلیم، زراعت، سائنس اور ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال گیا۔ اس کے علاوہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں پر بھی دستخط کئے گئے۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان خصوصی طیارے میں کولمبو پہنچے تو بچوں نے انہیں پھول پیش کئے۔ سری لنکا کے وزیراعظم مہندا راجا پاکسا نے ان کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا۔

وزیراعظم کو سلامی کے چبوترے پر لے جایا گیا جہاں دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے۔ وزیراعظم عمران خان کے اعزاز میں توپوں کی سلامی بھی دی گئی۔

وزیراعظم عمران خان نے گارڈ آف آنر کا معائنہ بھی کیا۔ مختصر تقریب کے بعد سری لنکن وزیراعظم نے عمران خان سے اپنی کابینہ کے ارکان کا تعارف کرایا۔

بعد ازاں وزیراعظم عمران خان نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی قلمبند کیے۔

Advertisement

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان اپنے سری لنکن ہم منصب کی دعوت پر سری لنکا پہنچے ہیں جہاں وہ سری لنکن صدر سے بھی ملاقات کریں گے۔

ان ملاقاتوں میں دو طرفہ تجارت، سرمایہ کاری، صحت اور تعلیم سمیت دو طرفہ تعاون کے فروغ پر بات چیت ہو گی۔

وزیراعظم جوائنٹ ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔ وزیرِاعظم کا یہ دورہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات اور تعاون کے فروغ میں مددگار ثابت ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکہ، یونیورسٹیز میں اسرائیل مخالف مظاہرے، 100 طلبہ گرفتار
صدارتی الیکشن میں مداخلت پر ٹرمپ کے 18 ساتھیوں پر فرد جرم عائد
خون کا عطیہ دینے والے افراد کو خوشخبری سنادی گئی
مدینہ منورہ میں عمرہ و زیارت فورم کی سرگرمیاں
روس نے خلاء میں جوہری ہتھیار رکھنے کی قرارداد ویٹو کردی
بھارت میں انتخابات: مودی سرکار کا ہندوتوا نظریہ زور پکڑنے لگا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر