Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایسٹرا زینیکا کی ویکسین کا استعمال جاری رکھا جائے، عالمی ادارہ صحت

Now Reading:

ایسٹرا زینیکا کی ویکسین کا استعمال جاری رکھا جائے، عالمی ادارہ صحت

عالمی ادارہ صحت کے چیف سائنسدان سومیا سوامیناتھن نے کہا ہے کہ ایسٹرا زینیکا کی ویکسین کا استعمال جاری رکھا جائے، ویکسین کے استعمال سے خون میں پھٹکیاں بننے کے کوئی ثبوت نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے یہ مشورہ ایک ایسے وقت میں دیا ہے کہ جب دنیا کے کئی ممالک نے برطانوی ویکسین کے استعمال کو عارضی طور پر روک دیا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے چیف سائنسدان سومیا سوامیناتھن نے کہا  کہ  فی الحال آکسفورڈ کی بنائی گئی کورونا ویکسین کا استعمال جاری رکھیں۔

سومیا سوامیناتھن نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے ہیں کہ لوگوں میں اس حوالے سے خوف و ہراس پھیلے، برطانوی ویکسین کو کچھ ممالک میں اس لیے روک دیا گیا ہے وہاں ویکسین استعمال کرنے کے بعد کچھ لوگوں کے خون میں لوتھڑے بننے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں تاہم اس ضمن میں کوئی حتمی رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے لہذا اس کا مطلب ہرگز یہ نہیں ہے کہ ان واقعات کا تعلق کورونا ویکسینیشن سے ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے چیف سائنسدان سومیا سوامیناتھن نے مزید کہا  کہ واقعات کی تحقیق معمول کا کام ہے جو یہ ظاہر کرتا ہے کہ نگرانی کا نظام کام کر رہا ہےجبکہ ادارے کے ویکسین سیفٹی کے ماہرین ایسٹرا اینیکا کے ڈیٹا کو دیکھ رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہر تین میں سے ایک بھارتی نوجوان بے روزگار ہے، رپورٹ
امریکہ، یونیورسٹیز میں اسرائیل مخالف مظاہرے، 100 طلبہ گرفتار
صدارتی الیکشن میں مداخلت پر ٹرمپ کے 18 ساتھیوں پر فرد جرم عائد
خون کا عطیہ دینے والے افراد کو خوشخبری سنادی گئی
مدینہ منورہ میں عمرہ و زیارت فورم کی سرگرمیاں
روس نے خلاء میں جوہری ہتھیار رکھنے کی قرارداد ویٹو کردی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر