Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم عمران خان کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین  پر بریفنگ

Now Reading:

وزیراعظم عمران خان کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین  پر بریفنگ

وزیراعظم عمران خان کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین  پر بریفنگ دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرِ برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے وزیرِ اعظم کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر بریفنگ دی۔

وفاقی وزیر نے وزیراعظم کو کامسیٹس اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف الیکٹرانکس کی جانب سے تیار کردہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے آگاہ کیا اور ووٹنگ کے طریقہ کار اور مشین کے مختلف فیچرز کے بارے  میں تفصیلی بریفنگ دی۔

 بریفنگ میں بتایا گیا کہ مذکورہ مشین کی مدد سے جہاں ووٹنگ کا سارا عمل مکمل طور پر شفاف اور غیر جانبدار ہوجائے گا وہیں انتخابی عمل کے نتائج مکمل طور پر محفوظ اور فوری طور پر میسر ہوں گے۔

وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی تیاری میں ان تمام ایشوز کا حل یقینی بنایا گیا ہے جو ماضی میں انتخابی عمل کے حوالے سے اٹھائے جاتے رہے ہیں۔

Advertisement

وزیرِ اعظم کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے انتخابی عمل کا عملی مظاہرہ پیش کیا گیا۔

 بریفنگ میں بتایا گیا کہ وزراتِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی،کامسیٹس اور این آئی ای  کی مشترکہ کاوش سے تیار کی جانے والی  مشین کو محدود پیمانے پر ٹیسٹ کیا گیا ہے جس کے نہایت حوصلہ افزاء نتائج سامنے آئے ہیں۔

وزیرِ اعظم نے نمونہ مشین کی ورکنگ پر اطمینان کا اظہار کیا ہےاور  وزارتِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور کامسیٹس کی کاوشوں کو سراہا ہے۔

الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے حوالے سے تفصیلی اجلاس بھی ہوا ہے جس میں وزیراعظم نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے ماضی میں ملک میں  ہونے والے تقریباً  ہر الیکشن  پر  مختلف سوالات اٹھائے گئے جس سے نہ صرف انتخابی و جمہوری عمل متاثر ہوا بلکہ اس سے عوام کے اعتماد کو ٹھیس پہنچی۔

وزیراعظم نے کہا کہ ملکی جمہوری اور انتخابی عمل اب مزید کسی ایسے نظام کا متحمل نہیں ہو سکتا جہاں  نظام پر سوال اٹھائے جاتے ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ماضی کے تجربے کی روشنی میں انتخابی عمل کو  ہر ممکن طریقے سے شفاف ، محفوظ اور غیر جانبدار بنانے کے حوالے سے الیکٹرانک ووٹنگ مشین متعارف کروانا ملک میں جمہوریت کے مفاد میں ہے، حکومت اس حوالے سے پرعزم ہے۔

Advertisement

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مجوزہ الیکٹرانک مشین کو جدید سیکیورٹی فیچر سے مزین کرنے کے لئے کوششیں تیز کی جائیں اور اس سلسلے میں ترقی یافتہ ملکوں کے تجربے کو بھی سامنے رکھا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی اٹلی کی سفیر سے ملاقات
نائب وزیراعظم اسحاق ڈارقازقستان کےشہر آستانہ پہنچ گئے
حکومت نے ہتک عزت پنجاب 2024ء ایوان میں پیش کردیا، صحافیوں کا واک آؤٹ
وزیراعظم کا ایرانی صدر کی وفات پر ایرانی سفیر سے اظہار تعزیت
آرٹیکل 248 وزیراعظم اور کابینہ کو مخصوص تحفظ فراہم کرتا ہے، وزیرقانون
سندھ حکومت مشکل وقت میں اپنے ایرانی بہن بھائیوں کے ساتھ ہے، وزیراعلیٰ سندھ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر