Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

تحریک انصاف کے 25 ویں یوم تاسیس پر وزیراعظم کی مبارکباد

Now Reading:

تحریک انصاف کے 25 ویں یوم تاسیس پر وزیراعظم کی مبارکباد
وزیراعظم

تحریک انصاف کے 25 ویں یوم تاسیس پر وزیراعظم عمران خان نے مبارکباد پیش کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ تحریک انصاف کے 25 ویں یوم تاسیس کے موقع پر اپنے دوستوں نعیم الحق اور احسن رشید کو یاد کرنا چاہتا ہوں۔

Advertisement

اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ لاہور میں 25 سال قبل جب تحریک انصاف کی بنیاد رکھی نعیم الحق، احسن رشید اور سلونی بخاری ہمراہ تھے، افسوس کے ساتھ آج وہ تینوں ہم میں نہیں ہیں۔

یاد  رہے اس سے قبل بھی وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کے 25 یوم تاسیس پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ پاکستان کو اسلامی فلاحی مملکت بنانے کے لیے 25 برس قبل سفر کا آغاز کیا، پارٹی کے قیام کا بنیادی مقصد ملک کو کرپشن سے پاک کرنا تھا۔

وزیراعظم نے کہا تھا کہ پاکستان میں حکمران ملک کا پیسا لوٹ رہے تھے، زیادہ تر حکمران اقتدار میں آکر پیسہ بناتے ہیں اور جب ملک کے حکمران کرپشن کرتے ہیں تو قوم تباہ ہوجاتی ہے۔

عمران خان نے یہ بھی کہا تھا کہ جب میں نے پارٹی بنانے کا فیصلہ کیا اس وقت کرپشن عروج پر تھی، پی ٹی آئی کو پہلے الیکشن میں ایک سیٹ بھی نہیں ملی تھی، دوسرے الیکشن میں ایک سیٹ جیتی، ہمارے کئی لوگ ہار مان گئے لیکن میں نے کبھی ہار نہیں مانی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
رواں سال گندم کی امدادی قیمت میں اضافے کے بجائے کمی کر دی گئی
حج ادائیگی کیلئے جانیوالے عازمین کی بڑی مشکل آسان ہوگئی
وزیر اعظم ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کے لیے 28 اپریل کو سعودی عرب جائیں گے
عدت پوری کیے بغیر بیوی کی بہن سے شادی غیر قانونی قرار
کرپشن میں کمی اور نظام میں بہتری لائیں گے، وزیر داخلہ
خوشحالی اور ترقی کے سفر میں عدم استحکام برداشت نہیں کیا جائے گا، آرمی چیف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر