کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث ضلع وسطی میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کی مدت بڑھا دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ سے متعلق باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن 4 مئی سے 18 مئی تک ضلع وسطی کے چار ٹاونز گلبرگ، نارتھ کراچی، لیاقت آباد اور نارتھ ناظم آباد کے مختلف علاقوں اور رہائشی یونٹس پر نافذ رہے گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق چاروں ٹاونز میں 76 کورونا کے مریض موجود ہیں، مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی جانب سے ہاٹ اسپاٹ کی نشاندہی پر لگایا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں آنے اور جانے والے تمام افراد کو ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ متاثرہ علاقوں کے لوگوں کی غیر ضروری نقل و حرکت پر پابندی ہوگی۔
نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ علاقے میں تمام کاروباری و صنعتی سرگرمیاں معطل رہیں گی جبکہ متاثرہ علاقوں میں ڈبل سواری پر بھی پابندی ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق متاثرہ علاقوں میں فیملی اجتماع پر پابندی ہوگی۔ متاثرہ علاقوں کے کورونا مثبت افراد اپنے گھروں میں قرنطینہ رہیں گے۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ حکومت متاثرہ علاقوں میں بسنے والے مستحق افراد میں راشن تقسیم کرنے کے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News