Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

گوگل نے اہم ٹیکنالوجیز اور ٹولز پیش کردیئے

Now Reading:

گوگل نے اہم ٹیکنالوجیز اور ٹولز پیش کردیئے

گوگل نے رواں سال ہونے والی کانفرنس میں اہم ٹیکنالوجیز اور ٹولز پیش کردیئے ۔

تفصیلات کے مطابق گوگل کی رواں سال منعقد سادہ کانفرنس میں کئی اہم ٹیکنالوجیز اور سہولیات کا تعارف پیش کیا گیا ہے۔

گوگل کے مطابق ایک نئے چیٹ سسٹم پر کام کیا جارہا ہے جس میں لوگ ایک دوسرے کو تھری ڈی انداز میں دیکھ سکیں گے جس سے گفتگو کو حقیقت سے قریب تر روپ دیا جاسکتا ہے۔

اس نئے چیٹ سسٹم کو “اسٹار لائن” کا نام دیا گیا ہے جس سے ویڈیو چیٹ حقیقت سے انتہائی قریب نظر آئے گی۔

اس اہم ٹیکنالوجی کیلئے ایک سے زائد کیمرے کا استعمال ہوگا۔

Advertisement

گزشتہ ایک سال سے ریمورٹ ورک اور ورک فرام ہوم عام ہوگیا ہے ۔ جس کیلئے کئی ٹولز بھی متعارف کیے گئے ہیں تاہم بہت سی سہولیات اب بھی درکار ہیں جس کیلئے گوگل نے کئی اہم ٹولز متعارف کیے ہیں۔

گوگل نے اس سلسلے میں اسمارٹ کینوس کے نام سے ایک منیجمنٹ پلیٹ فارم متعارف کیا ہے جس پر ایک وقت میں ایک سے زائد افراد ایک پروجیکٹ پر کام کرسکتے ہیں۔

اسمارٹ کینوس کی مدد سے کسی پروجیکٹ پر کام کا جائزہ بھی لیا جاسکتا ہے اور پیشرفت سے آگاہی حاصل کی جاسکتی ہے۔

صرف یہی نہیں بلکہ اب جلد ہی گوگل میٹ کو گوگل ڈاکیومنٹس سے جوڑا جائے گا اور گفتگو کے ساتھ ساتھ دستاویز کا تبادلہ بھی کیا جاسکے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسمارٹ فون خریدنے کے خواہشمند افراد کے لئے بڑی خوشخبری
ونڈوز 11 آپریٹنگ سسٹم میں بڑی تبدیلی
ایپل کا آن لائن ایونٹ کے انعقاد کا اعلان
گھر بیٹھے اپنے خراب آئی فون کی مرمت کیسے کریں؟ طریقہ جانیے
صارفین اب انٹرنیٹ کے بغیر بھی واٹس ایپ استعمال کرسکیں گے؟
آئی فونز کو تیزی سے چارج کرنے کے لئے یہ طریقے آزمائیں!
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر