
کوئٹہ میں 2 بینک ملازمین نے 13 کروڑ روپے سے زائد رقم کا غبن کیا ہے۔
بینکنگ کورٹ بلوچستان کی تفصیلات کے مطابق دونوں ملزمان عبدالقیوم اور منظور احمد کو 27 سالہ قید اورساڑھے چھ کروڑ روپے سے زائد رقم کا جرمانہ ادا کرنے کی سزا سنائی گئی ہے۔
عدالت کے مطابق جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں دونوں ملزمان کو دو سال چھ ماہ مزید قید کی سزا بھگتنا ہوگی۔
واضح رہے کہ ایف آئی اے کی جانب سے تیمور شاہ کاکڑاور منیراحمد نے کیس کی پیروی کی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News