رہنما پیپلز پارٹی رضا ربانی نے کہا ہے کہ پانی کی تقسیم کا نیا معاہدہ 1945 کے فارمولے کے تحت کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق رہنما پیپلز پارٹی رضا ربانی نے سینیٹ اجلاس میں سندھ کے پانی میں کٹوتی کے معاملے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ارسا اجلاس میں 3 ممبران نے ٹی پی لنک کینال کھولنے کی مخالفت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ ،بلوچستان اور کے پی ارسا ممبران نے مخالفت میں ووٹ دیا ہے۔
رضاربانی نے یہ بھی کہا کہ ارسا چیئرمین نے ایک ممبر کی حمایت پر ٹی پی لنک کینال کو کھولا تھا ۔
رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر چیئرمین سینٹ کی سربراہی میں پورے ایوان کی کمیٹی بنائی جائے اور کمیٹی میں تمام وزرائےاعلیٰ اور آبی ماہرین کو بلایا جائے۔
رہنما پیپلز پارٹی رضا ربانی نے مزید کہا کہ چیئرمین ارسا کے رویے پر متحدہ اپوزیشن ایوان سے واک آؤٹ کر گئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News