Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کاروباری مراکز رات 8 بجے تک کھلے رکھنے کا فیصلہ

Now Reading:

کاروباری مراکز رات 8 بجے تک کھلے رکھنے کا فیصلہ
این سی او سی

تمام کاروباری مراکز 17 مئی سے رات 8 بجے تک کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا خصوصی اجلاس ہوا، اجلاس میں معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے بھی شرکت  کی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں صوبائی چیف سیکریٹریز کی جانب سے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی گئی۔

اجلاس میں عید تعطیلات کے دوران ایس او پیز پر عمل درآمد پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

این سی او سی کی جانب سے تمام اسٹیک ہولڈرز خصوصاً شہریوں کے تعاون کو سراہا گیا۔

Advertisement

ذرائع کے مطابق اجلاس میں تمام بین الصوبائی، انٹر سٹی اور انٹرا سٹی پبلک ٹرانسپورٹ 16 مئی سے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا۔

 این سی او سی کے مطابق تمام ٹرانسپورٹ کو 50 فیصد گنجائش کے ساتھ چلنے کی اجازت ہوگی۔

ریلوے میں 70 فیصد سواریوں کے ساتھ آپریشنز کو جاری رکھا جاسکے گا۔

17 مئی سے تمام دفاتر میں50 فیصد اسٹاف کے ساتھ روٹین ٹائم ٹیبل کے مطابق کام کیا جاسکے گا۔

این سی او سی کے اجلاس میں ایس او پیز عمل درآمد کی مسلسل نگرانی پر زور دیا گیا۔

این سی او سی کی جانب سے ایس او پیز پر عمل درآمد میں عوام سے تعاون جاری رکھنے کی اپیل بھی کی گئی ہے۔

Advertisement

این سی او سی کی شہریوں کو کورونا ویکسی نیشن کے لیے جانے سے پہلے 1166 پر پہلے رجسٹریشن کروانے کی بھی اپیل کی گئی۔

اجلاس میں تمام فریقین کی طرف سے عمل درآمد یقینی بنانے کی کوششوں کو سراہا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے اچانک عام تعطیل کا اعلان کردیا
کوئی ایسا فیصلہ نہیں جو شہباز شریف نے نواز شریف سے پوچھے بغیر کیا ہو،رانا ثناء اللہ
کلائمیٹ چینج کونسل کا اجلاس، علی امین گنڈا پور نے شکایتوں کے انبار لگا دیئے
رواں سال گندم کی امدادی قیمت میں اضافے کے بجائے کمی کر دی گئی
حج ادائیگی کیلئے جانیوالے عازمین کی بڑی مشکل آسان ہوگئی
وزیر اعظم ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کے لیے 28 اپریل کو سعودی عرب جائیں گے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر