
سرگودھا میں غیرت کے نام پر ایک اور حوا کی بیٹی قتل کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملزم ناصر نے غیرت کے نام پر اپنی حقیقی بہن کو فائرنگ کر کے قتل کردیا ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم ناصر کو بہن کے کردار پر شک تھا اور اکثردونوں کے بیچ لڑائی جھگڑا بھی رہتا تھا جبکہ مقتولہ ثمرین بی بی دو بچوں کی ماں بھی تھی اور قتل کے دن مقتولہ گھر کے کام کاج میں مصروف تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ ثمرین بی بی کی لاش تحصیل ہیڈکوارٹر ساہیوال پہنچا دی گئی ہے جہاں ان کا پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ملزم ناصر بہن پر فائرنگ کرنے کے بعد فوری فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا جبکہ ملزم کے خلاف تھانہ ساہیوال میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ملزم کو جلد ٹریس کرکے گرفتار کرنے کا بھی حکم دے دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News