
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلایئنز (پی آئی اے) اور پاکستان کسٹمز نے اسلام آباد ائیرپورٹ پر مشترکہ کارروائی کرکے کئی سو کلو بھارتی گٹکے کی اسمگلنگ کوناکام بنا دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آٹو پارٹس کے نام پر بک سامان کی پی آئی اے سیکورٹی اسکرینگ کے بعد کوشش ناکام بنائی گئی جبکہ 286 کلو بھارتی گٹکا مضر صحت اور ممنوعہ اشیا میں شامل ہے۔
ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ائی اے سیکیورٹی اور کسٹمز حکام نے مل کے آپریشن کیا اور ممنوعہ سامان بھی ضبط کرلیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ کسٹمز حکام کی طرف سے سامان بھیجنے والے کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا آغاز کردیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News