
کندھ کوٹ میں انڈس ہائی وے سندھ دڑی کے مقام پر گشت پر مامور پولیس موبائل پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی ہے۔
فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار سجاد احمد خاصخیلی شہید ہوگئے ہیں جبکہ 3 اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ زخمی پولیس اہلکاروں کی حالت تشویشناک ہونے پر انہیں لاڑکانہ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ، زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں میں نذیر احمد ، سکندر علی اور محمد اسلم شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اطلاع ملنے پر ضلع بھر کے مختلف تھانوں کی پولیس موقع واردات پر پہنچ گئی ہے اور علاقے میں ناکا بندی سرچ آپریشن بھی شروع کردیا گیا ہے۔
فائرنگ کرکے مسلحہ افراد کچے کی طرف فرار ہو گئے تھے۔
واضح رہے کہ شہید پولیس کانسٹیبل سجاد علی خاصخیلی خیرپور کے رہائشی تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News