نیب راولپنڈی نے بڑی کارروائیوں کے بعد آصف علی زرداری کے خلاف پارک لین ریفرنس میں مزید گرفتاریاں کرلی ہیں۔
نیب ذرائع کے مطابق سابق ممبر انوائرمنٹ سی ڈی اے میاں وحید الدین اور سابق نائب تحصیلدار محمد اقبال کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ملزمان پر 118 کنال سے زیادہ زمین پارک لین کو غیر قانونی طور پر منتقل کرنے کا الزام ہے جبکہ نیب نے دونوں ملزمان کا احتساب عدالت سے جسمانی ریمانڈ بھی حاصل کر لیا ہے۔
واضح رہے کہ جج محمد بشیر نے ملزمان کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News